BR100 Increased By (0.35%)
BR30 Increased By (0.66%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.34%)
BAFL 59.96 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.35 Decreased By ▼ -0.08 (-0.33%)
BOP 31.35 Increased By ▲ 0.09 (0.29%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.45 Increased By ▲ 0.13 (0.8%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 93.89 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 60.08 Increased By ▲ 0.79 (1.33%)
FFL 14.15 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 19.45 Decreased By ▼ -0.03 (-0.15%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.50 (-0.49%)
HUBC 207.50 Increased By ▲ 1.14 (0.55%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.13 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.10 Increased By ▲ 0.36 (1.4%)
MLCF 105.53 Increased By ▲ 2.28 (2.21%)
OGDC 313.75 Increased By ▲ 0.96 (0.31%)
PAEL 34.56 Decreased By ▼ -0.27 (-0.78%)
PIBTL 13.76 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 275.01 Increased By ▲ 5.34 (1.98%)
PPL 226.01 Increased By ▲ 3.39 (1.52%)
PRL 81.65 Decreased By ▼ -0.51 (-0.62%)
SNGP 91.20 Decreased By ▼ -0.21 (-0.23%)
SSGC 23.96 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
TELE 7.41 Increased By ▲ 0.09 (1.23%)
TPLP 12.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.71%)
TRG 52.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
UNITY 8.41 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
WTL 1.40 Increased By ▲ 0.01 (0.72%)
کاروبار اور معیشت

مضبوط امریکی ڈالر اور شرحِ سود میں اضافے کے خدشات، سونا آٹھ ماہ کی بدترین ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.7 فیصد کمی کے بعد 3,525.25 ڈالر فی اونس پر آ گئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا، اس طرح سونا گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اپنی بدترین ہفتہ وار کارکردگی کی جانب گامزن رہا۔ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور دسمبر میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے امکانات نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.7 فیصد کمی کے بعد 3,525.25 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ اس سے قبل کاروباری سیشن کے دوران سونے کی قیمت ستمبر 2025 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

رواں ہفتے اب تک سونے کی قیمت میں تقریباً 9.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ ہے۔ دوسری جانب دسمبر میں ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 4.3 فیصد کمی کے بعد 3,526.00 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

سینئر مالیاتی مارکیٹ تجزیہ کار کائل روڈا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر جبری فروخت کا رجحان جاری ہے۔ اس کی وجہ امریکہ میں شرحِ سود میں جلد اضافے کی توقعات اور مہنگائی کا برقرار رہنے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں شرحِ منافع (ییلڈز) اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

جمعہ کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث یہ مارکیٹس 2020 کے بعد اپنی بدترین ہفتہ وار کارکردگی کی جانب گامزن ہو گئیں۔ اس کی وجہ اینتھروپک کی مارکیٹ میں آمد کے باوجود سرمایہ کاروں کا اے آئی کے شعبے پر اعتماد بحال نہ ہونا تھا۔

دوسری جانب جمعہ کو امریکی ڈالر کی قدر 19 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہی۔ ڈالر کی حالیہ تیزی کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے ڈالر میں قیمت کا تعین کیے جانے والا سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

فیڈرل ریزرو بینک آف فلاڈیلفیا کی صدر اینا پالسن نے جمعرات کو کہا کہ امریکی فیڈرل ریزرو کو شرحِ سود میں ایک بار پھر اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ مہنگائی کی شرح بہت زیادہ ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ شرحِ سود کے مستقبل کے حوالے سے واضح رہنمائی دینے کے بجائے پالیسی سازوں کے درمیان باہمی تفہیم اور اتفاقِ رائے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ میں دسمبر کے دوران امریکہ میں شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس (0.25 فیصد) اضافے کے امکانات 96.8 فیصد ہیں جبکہ شرحِ سود میں زیادہ یعنی 50 بیسس پوائنٹس (0.50 فیصد) اضافے کے امکانات 3.2 فیصد ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

شرحِ سود میں اضافہ غیر منافع بخش اثاثے یعنی سونا رکھنے کی متبادل لاگت بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے لیے سونے کی کشش کم ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ سے سونے کی برآمدات اکتوبر میں کم ہو کر 109.7 میٹرک ٹن رہ گئیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہیں۔ سوئس کسٹمز کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ برطانیہ کو سونے کی کم ترسیلات تھیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی کی قیمت 3.5 فیصد کمی کے بعد 41.25 ڈالر فی اونس پر آ گئی جبکہ پلاٹینم کی قیمت 3.6 فیصد گر کر 1,299.25 ڈالر فی اونس اور پیلیڈیم کی قیمت 3.3 فیصد کمی کے بعد 879.47 ڈالر فی اونس رہ گئی۔

یہ تینوں قیمتی دھاتیں بھی رواں ہفتے مجموعی طور پر قیمتوں میں کمی کے ساتھ کاروباری ہفتے کا اختتام کرنے کی جانب گامزن تھیں۔

Comments

200 حروف