BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

خام تیل کی قیمتوں میں کمی، خلیج میں حملوں نے گراوٹ محدود کردی

  • برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 28 سینٹ یا 0.30 فیصد کمی کے بعد 92.29 ڈالر فی بیرل پر آگئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مالیاتی منڈیوں میں مندی کے باعث پیر کو تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم خلیج میں بحری جہازوں پر مسلسل حملوں نے قیمتوں میں زیادہ گراوٹ کو محدود رکھا۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت سے متعلق خدشات کے باعث عالمی مارکیٹوں میں منفی رجحان اجناس کی منڈیوں تک بھی پھیل گیا۔

ایشیا میں پیر کو اسٹاک مارکیٹس مندی کے ساتھ کھلیں، جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی پر مبنی مارکیٹ 4 فیصد گر گئی، جبکہ چین، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا کی مارکیٹوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ امریکی اسٹاک مارکیٹیں بھی شدید دباؤ کا شکار رہیں اور گزشتہ ہفتے نیسڈیک 10 فیصد گر گیا۔

پیر کو گرینچ مین ٹائم کے مطابق 0216 بجے برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 28 سینٹ یا 0.30 فیصد کمی کے بعد 92.29 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 15 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی سے 83.26 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔ گزشتہ ہفتے برینٹ 4 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی 5 فیصد سستا ہوا تھا۔

امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف غیر حل شدہ جنگ کے باعث جاری لڑائی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی روک رہی ہے۔ اتوار کو حوثی تحریک نے سعودی عرب کی ایک آئل ریفائنری پر حملے کا دعویٰ کیا، جبکہ خلیج اور آبنائے ہرمز کے قریب بحری جہازوں پر متعدد حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

تیل کے تجزیہ کار مکیش ساہدیو کے مطابق قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، تاہم خالی بحری جہازوں کی تعداد بڑھنے اور تیل سے لدے جہازوں کی کمی سے سپلائی کے خطرات جلد قیمتوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

دریں اثنا، ترکیہ میں عالمی موسمیاتی سربراہی اجلاس کوپ 31 میں فوسل فیول کے خاتمے سے متعلق متن پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام ہوگئے۔ اوپیک پلس وزرا 29 نومبر کو 2027 کی پیداوار پالیسی پر غور کے لیے اجلاس کریں گے۔

Comments

200 حروف