BR100 Increased By (0.63%)
BR30 Increased By (0.27%)
KSE100 Increased By (0.56%)
KSE30 Increased By (0.63%)
BAFL 59.81 Increased By ▲ 0.11 (0.18%)
BIPL 24.47 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 31.35 Increased By ▲ 0.09 (0.29%)
CNERGY 11.70 Decreased By ▼ -0.03 (-0.26%)
DFML 16.73 Increased By ▲ 0.32 (1.95%)
DGKC 203.00 Decreased By ▼ -1.00 (-0.49%)
FABL 94.30 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 59.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
FFL 14.42 Increased By ▲ 0.14 (0.98%)
GGL 19.33 Increased By ▲ 0.20 (1.05%)
HBL 305.00 Increased By ▲ 1.53 (0.5%)
HUBC 212.25 Increased By ▲ 2.44 (1.16%)
HUMNL 8.27 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 25.80 Increased By ▲ 0.07 (0.27%)
MLCF 105.56 Decreased By ▼ -0.25 (-0.24%)
OGDC 313.40 Increased By ▲ 0.85 (0.27%)
PAEL 34.33 Increased By ▲ 0.09 (0.26%)
PIBTL 13.67 Increased By ▲ 0.05 (0.37%)
PIOC 277.05 Decreased By ▼ -0.45 (-0.16%)
PPL 224.20 Increased By ▲ 0.85 (0.38%)
PRL 79.83 Decreased By ▼ -1.16 (-1.43%)
SNGP 91.11 Decreased By ▼ -0.27 (-0.3%)
SSGC 23.97 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.13 (-1.01%)
TRG 54.65 Increased By ▲ 1.84 (3.48%)
UNITY 8.47 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.34 Decreased By ▼ -0.01 (-0.74%)
مارکٹس

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس تقریباً 600 پوائنٹس بڑھ گیا

  • بینچ مارک انڈیکس 591.58 پوائنٹس یا 0.33 فیصد اضافے کے بعد 177,974.15 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو خریداری کا رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 600 پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 9 بج کر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 591.58 پوائنٹس یا 0.33 فیصد اضافے کے بعد 177,974.15 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پاور جنریشن کے شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ انڈیکس پر بھاری اثر رکھنے والے حصص، جن میں حبکو، پی ایس او، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم ای بی اور ایم ای بی ایل شامل ہیں، مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج معمولی کمی کے ساتھ بند ہوئی تھی۔ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مجوزہ ریفرنڈم کے گرد پائی جانے والی ملکی سیاسی بے یقینی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا، جبکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور مقامی ایندھن کی لاگت گھٹنے سے ملنے والی حمایت اس اثر کو زائل نہ کرسکی۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 491.32 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177,382.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر پیر کو امریکی اسٹاک فیوچرز میں اضافہ ہوا، جبکہ ایشیا میں گزشتہ ہفتے ٹیکنالوجی اور چِپ اسٹاکس کی شدید گراوٹ کے بعد حکام مندی کا شکار اسٹاک مارکیٹوں کو سہارا دینے کی کوششوں میں مصروف رہے۔ یہ اسٹاکس مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیزی کا مرکز ہیں۔

سرمایہ کار یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اے آئی ٹولز کو چلانے کے لیے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر زیادہ تر قرض لے کر خرچ کی جانے والی بھاری رقوم کیا اتنی جلد منافع پیدا کرسکیں گی کہ قرض دہندگان کو ادائیگی کی جاسکے، یا ان کے منافع اتنے بڑے ہوں گے کہ اسٹاک کی بعض بلند قیمتوں کو جائز قرار دیا جاسکے۔

گزشتہ ہفتے نیس ڈیک میں 10 فیصد کمی مارچ 2020 میں کورونا وبا کے باعث مارکیٹوں میں خوف و ہراس کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ تھی، جبکہ تائیوان کے بینچ مارک انڈیکس میں کمی 1990 کے بعد سب سے زیادہ رہی۔ تائیوان دنیا کے بڑے جدید چِپ ساز اداروں کا مرکز اور اے آئی سپلائی چین کا ایک اہم حصہ ہے۔

پیر کو ابتدائی کاروبار میں نیس ڈیک 100 فیوچرز تقریباً 3 فیصد بڑھ گئے، جبکہ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ تائیوان کے اسٹاکس میں استحکام دیکھا گیا، جبکہ جنوبی کوریا کے حصص تقریباً 4 فیصد گر کر 10 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سنبھل گئے۔

یہ انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے۔

Comments

200 حروف