BR100 Increased By (0.69%)
BR30 Increased By (0.31%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.75 Decreased By ▼ -0.24 (-0.4%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 31.21 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.34 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
DGKC 203.56 Increased By ▲ 1.69 (0.84%)
FABL 94.00 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
FCCL 59.90 Increased By ▲ 0.61 (1.03%)
FFL 14.31 Increased By ▲ 0.16 (1.13%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.24 (-1.23%)
HBL 304.00 Increased By ▲ 0.50 (0.16%)
HUBC 210.00 Increased By ▲ 3.64 (1.76%)
HUMNL 8.26 Increased By ▲ 0.14 (1.72%)
KEL 6.10 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
MLCF 105.80 Increased By ▲ 2.55 (2.47%)
OGDC 312.50 Decreased By ▼ -0.29 (-0.09%)
PAEL 34.19 Decreased By ▼ -0.64 (-1.84%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.10 Increased By ▲ 7.43 (2.76%)
PPL 223.48 Increased By ▲ 0.86 (0.39%)
PRL 81.00 Decreased By ▼ -1.16 (-1.41%)
SNGP 91.44 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SSGC 23.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.51 Increased By ▲ 0.19 (2.6%)
TPLP 12.76 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 52.72 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
UNITY 8.58 Increased By ▲ 0.10 (1.18%)
WTL 1.36 Decreased By ▼ -0.03 (-2.16%)
کاروبار اور معیشت

سروس انڈسٹریز کی ذیلی کمپنی کا پاکستانی کلاتھنگ ریٹیل چین خریدنے پر غور

  • یہ سودا ضروری جانچ پڑتال اور متعلقہ قوانین کے تحت مطلوبہ منظوریوں سے مشروط ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ (ایس آئی ایل) نے کہا ہے کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی سروس ریٹیل (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ملبوسات کے ایک ریٹیل چین کاروبار کے ممکنہ حصول (خریداری) پر غور کر رہی ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت کا انکشاف کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی سروس ریٹیل (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے کمپنی کو مطلع کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ملبوسات کے ایک ریٹیل چین کاروبار کی ممکنہ خریداری کا جائزہ لے رہی ہے۔

نوٹس کے مطابق اگر یہ سودا طے پا جاتا ہے تو یہ ضروری جانچ پڑتال (ڈیو ڈیلیجنس)، متعلقہ قوانین کے تحت مطلوبہ منظوریوں اور ایک حتمی معاہدے سے مشروط ہوگا۔

اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بشمول ہدف بنائی جانے والی کمپنی کی شناخت یا ممکنہ سودے کے حجم، ظاہر نہیں کی گئیں۔

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کو 1957 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا جو بعد ازاں پبلک لمیٹڈ کمپنی بن گئی۔ یہ کمپنی جوتوں، ٹائروں اور ٹیوبوں، اور تکنیکی ربڑ کی مصنوعات کی خریداری، تیاری اور فروخت سے وابستہ ہے۔

کمپنی کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک بڑا حصہ برآمدی منڈیوں، بالخصوص یورپ سے آتا ہے، جبکہ کمپنی امریکا، آسٹریلیا اور مشرقِ وسطیٰ میں بھی اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہے۔

2024 میں سروس انڈسٹریز لمیٹڈ میں ایک ڈی مرجر (تقسیمِ کاروبار) اسکیم پر عمل درآمد کیا گیا، جس کے تحت اس کے ٹائر کے کاروبار، ریٹیل کاروبار اور اسپیڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصص اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنیوں کو منتقل کر دیے گئے تھے۔ 2024 کی اس تنظیمِ نو کے بعد ایس آر وی آئی ایک ہولڈنگ کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے جو اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں متنوع کاروبار کی نگرانی کرتی ہے۔

Comments

200 حروف