BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
پاکستان

مصدق ملک کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے شواہد پر مبنی طریقۂ کار وضع کرنے پر زور

  • پاکستان علاقائی امن کے لیے منظم لائحہ عمل کا خواہاں ہے، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشت گردی سے متعلق خدشات دور کرنے کے لیے شفاف اور شواہد پر مبنی طریقۂ کار وضع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بجائے ٹھوس شواہد پیش کرنے چاہئیں۔

مصدق ملک نے جمعے کے روز نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے کے فورم کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کثیرالجہتی فورم میں ہونے والی بات چیت کو دوطرفہ معاملات تک محدود نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ خطے کو درپیش چیلنجز صرف دونوں ممالک تک محدود نہیں ہیں۔

انہوں نے ایران، وسطی ایشیا اور افغانستان کو درپیش سکیورٹی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پورے خطے کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے وسیع تر اور منظم حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

تاہم، دہشت گردی سے متعلق خدشات پر بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں جانیں گنوا چکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دہشت گردی کا معاملہ اٹھائے جانے پر شفافیت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا، ’’دونوں ممالک کو شواہد سامنے لانے چاہئیں۔ ہمارا مقصد ایک شفاف طریقۂ کار وضع کرنا ہے، جس کی تجویز ہم متعدد بار پیش کر چکے ہیں۔‘‘

مصدق ملک نے کہا کہ ایسا طریقۂ کار باہمی اعتماد کی بحالی اور قابلِ عمل حل تلاش کرنے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر ضروری شواہد پیش کیے بغیر الزامات عائد کر دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں دہشت گردی کے واقعات کا سامنا کر چکے ہیں اور کہا کہ پاکستان خطے کو درپیش مسائل کا دیرپا حل چاہتا ہے۔

ان کے مطابق، انفرادی واقعات پر توجہ دینے یا ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے ہوئے دوطرفہ بیان بازی میں الجھنے کے بجائے علاقائی چیلنجز سے ٹھوس شواہد پر مبنی منظم طریقۂ کار کے ذریعے نمٹنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’میں خود کو محض مظلوم ظاہر کرنے کا بیانیہ پیش نہیں کرنا چاہتا، ہم صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

Comments

200 حروف