BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
دنیا

بھارتی شہری سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں مجرم قرار، 19 سال قید کی سزا

  • امریکا اور کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کے قتل کی مبینہ سازشوں کے انکشاف نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو آزمائش میں ڈال دیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایک بھارتی شہری کو جمعہ کو امریکا میں 19 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی۔ اس نے نیویارک شہر میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی بھارتی حکومت کی سرپرستی میں بنائی گئی ناکام سازش کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ امریکی اور کینیڈین حکام کے مطابق یہ معاملہ بھارتی حکومت کی جانب سے بیرون ملک بھارتی مخالفین کو نشانہ بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ تھا۔

55 سالہ نکھیل گپتا نے فروری میں کرائے کے قاتل کے ذریعے قتل کرانے، اس مقصد کے لیے سازش کرنے اور منی لانڈرنگ کی سازش کے الزامات کا اعتراف جرم کیا تھا۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج وکٹر میریرو نے مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں سماعت کے دوران اسے 235 ماہ قید کی سزا سنائی۔

امریکا اور کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کے قتل کی مبینہ سازشوں کے انکشاف نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو آزمائش میں ڈال دیا ہے، تاہم بھارت نے ایسی سازشوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

استغاثہ نے نکھیل گپتا پر الزام عائد کیا کہ اس نے بھارتی حکومت کے ایک اہلکار کے ساتھ مل کر نیویارک میں سکھس فار جسٹس کے وکیل اور امریکی و کینیڈین دہری شہریت کے حامل گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔ پنوں شمالی بھارت میں ایک خودمختار سکھ ریاست کے قیام کے حامی ہیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق گپتا اور بھارتی سرکاری اہلکار وکاش یادو نے مبینہ قاتل کو 15 ہزار ڈالر نقد ادا کرنے کا انتظام کیا تھا، تاہم وہ دراصل امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے کا خفیہ اہلکار تھا۔

وکاش یادو پر بھی اس مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے، تاہم وہ امریکی تحویل میں نہیں۔ یہ واضح نہیں کہ اس نے اپنے دفاع کے لیے کوئی وکیل مقرر کیا ہے یا نہیں۔

بھارتی حکومت نے پنوں کے خلاف کسی بھی سازش سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام حکومتی پالیسی کے منافی ہے۔

مین ہیٹن کے امریکی اٹارنی آفس کے استغاثہ نے گپتا کو تقریباً 24 سال قید کی سزا دینے کی سفارش کی تھی۔

استغاثہ کی وکیل ایشلے نکولس نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمہ امریکی اقدار کی بنیادوں سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں کسی کی آواز دبانے کے لیے تشدد کے استعمال کو کبھی قبول نہیں کیا جاسکتا۔

جمعہ کو عدالت سے خطاب کرتے ہوئے گپتا نے کہا کہ انہیں بھارتی تحریک آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے اصولوں سے انحراف پر افسوس ہے۔

گپتا نے کہا کہ میں مسٹر پنوں، ان تمام برادریوں جنہیں میری وجہ سے نقصان پہنچا اور اپنے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔

پنوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ گپتا کے خلاف مقدمہ چلانے پر امریکا کے شکر گزار ہیں اور سکھوں کی خودمختاری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی قوم اور اپنے وطن پنجاب کے لیے حق خودارادیت کا حصول میری زندگی کا مقصد ہے۔

Comments

200 حروف