BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.06%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.77 Decreased By ▼ -0.37 (-0.39%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.71 Decreased By ▼ -1.45 (-1.56%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.47 (-1.32%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.42 Decreased By ▼ -4.49 (-1.98%)
PRL 91.90 Decreased By ▼ -1.12 (-1.2%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.54 (-2.27%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.15 (-1.92%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

زیلنسکی کی ٹرمپ سے ملاقات، روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں جنگ بندی پر زور متوقع

  • یوکرینی حکام کو خدشہ ہے کہ روس رواں موسم سرما میں بجلی اور حرارتی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جہاں وہ روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں جنگ بندی پر زور دیں گے۔

یوکرینی حکام کو خدشہ ہے کہ روس رواں موسم سرما میں بجلی اور حرارتی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ دونوں جانب سے فضائی حملوں میں شدت کے باعث بندرگاہوں، گوداموں، بحری جہازوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

زیلنسکی نے اتوار کو ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد کہا کہ سفارتی پیش رفت اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کے لیے تجاویز موجود ہیں۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ یوکرین کے توانائی کے شعبے، اہم بنیادی ڈھانچے اور غذائی برآمدات کو روسی حملوں کا نشانہ بننا بند ہونا چاہیے، جس کے جواب میں یوکرین بھی کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرے گا۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ روس اور یوکرین توانائی کے اہداف پر حملے نہ کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، تاہم اگلے ہی روز روس نے کیف کے پٹرول اسٹیشنوں اور یوکرین نے روسی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا۔

ایک ذریعے کے مطابق توانائی کے شعبے میں جنگ بندی زیلنسکی اور ٹرمپ کی ملاقات میں زیر بحث موضوعات میں شامل ہوگی۔ ٹرمپ نے مبینہ طور پر زیلنسکی سے روسی آئل ریفائنریوں پر حملے روکنے کو کہا ہے۔

زیلنسکی ٹرمپ سے موسم سرما کے لیے امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائلوں کے حصول پر بھی بات کریں گے۔

Comments

200 حروف