BR100 Increased By (0.35%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.21%)
KSE30 Increased By (0.36%)
BAFL 57.58 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 27.23 Decreased By ▼ -0.19 (-0.69%)
BOP 34.00 Decreased By ▼ -0.19 (-0.56%)
CNERGY 9.85 Increased By ▲ 0.23 (2.39%)
DFML 18.68 Increased By ▲ 0.05 (0.27%)
DGKC 212.60 Decreased By ▼ -0.43 (-0.2%)
FABL 100.82 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 54.70 Increased By ▲ 0.55 (1.02%)
FFL 16.85 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
HBL 308.51 Decreased By ▼ -0.75 (-0.24%)
HUBC 220.75 Decreased By ▼ -0.78 (-0.35%)
HUMNL 10.97 Increased By ▲ 0.08 (0.73%)
KEL 7.53 Decreased By ▼ -0.06 (-0.79%)
LOTCHEM 30.05 Decreased By ▼ -0.38 (-1.25%)
MLCF 97.41 Decreased By ▼ -0.75 (-0.76%)
OGDC 323.28 Decreased By ▼ -0.08 (-0.02%)
PAEL 42.31 Increased By ▲ 0.06 (0.14%)
PIBTL 16.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
PIOC 284.01 Decreased By ▼ -1.95 (-0.68%)
PPL 225.21 Increased By ▲ 0.48 (0.21%)
PRL 43.75 Increased By ▲ 2.10 (5.04%)
SNGP 110.60 Increased By ▲ 0.41 (0.37%)
SSGC 29.29 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
TELE 9.00 Increased By ▲ 0.01 (0.11%)
TPLP 12.35 Decreased By ▼ -0.42 (-3.29%)
TRG 61.43 Increased By ▲ 0.98 (1.62%)
UNITY 10.32 Decreased By ▼ -0.05 (-0.48%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ایران پر مسلسل چھٹی رات بھی حملے مکمل کرلیے، امریکی فوج

  • لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور جنگی بحری جہازوں نے ایران کے متعدد فوجی اہداف پر درست نشانے والے ہتھیار استعمال کیے،سینٹکام
شائع اپ ڈیٹ

امریکی فوج نے جمعرات کی شب ایران پر حملوں کی نئی لہر مکمل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر مسلسل چھٹی رات کی کارروائیاں تھیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور جنگی بحری جہازوں نے ایران کے متعدد فوجی اہداف پر درست نشانے والے ہتھیار استعمال کیے، جن میں ساحلی نگرانی اور فضائی دفاعی تنصیبات، فوجی لاجسٹک ڈھانچہ اور بحری صلاحیتوں سے متعلق مقامات شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حملوں میں آبنائے ہرمز پر واقع قشم جزیرہ، بندر عباس کے قریب علاقے، بندر خمیر کے تین پل، ریلوے اسٹیشن اور جنوب مشرقی ایران میں ایرانشہر ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم ان حملوں کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایران نے ہمسایہ ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ تہران کا کہنا ہے کہ اردن کا وہ فضائی اڈہ، جسے حال ہی میں توسیع دی گئی، بدھ کی شب ایرانی بچوں کے کینسر اسپتال پر امریکی حملے میں استعمال ہوا تھا۔

ادھر صدر ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے شعبے اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں بھی دہرائی ہیں۔ بین الاقوامی قانون کے ماہرین کے مطابق شہریوں کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے پر حملے 1949 کے جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی اور ممکنہ طور پر جنگی جرم تصور کیے جا سکتے ہیں۔ جاری جنگ کے باعث ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اور مالیاتی بے یقینی بھی بڑھ گئی ہے۔

Comments

200 حروف