BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی سرنگ تباہ کرنے کا دعویٰ

  • حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں حزب اللہ کے زیر استعمال ایک بڑی زیرِ زمین سرنگ کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دو روز قبل ہی لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک سکیورٹی معاہدہ طے پایا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مشترکہ بیان کے مطابق حملے میں جنوبی لبنان کے قصبے مجدل زون میں واقع تقریباً 200 میٹر طویل سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ سرنگ میں سینکڑوں ہتھیار اور راکٹ لانچر موجود تھے، جبکہ اس کارروائی سے قبل امریکا کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل بھی جنوبی لبنان کے نبطیہ علاقے میں راکٹ لانچر اور راکٹ بردار دستی بموں سے لیس حزب اللہ جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم اب تک جنگ بندی کی پابند رہی ہے، تاہم وہ تمام خلاف ورزیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے وطن اور عوام کے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے سکیورٹی معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا اور واضح کیا کہ تنظیم اپنی مسلح مزاحمت جاری رکھے گی۔

ادھر نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے سکیورٹی زون میں موجود رہے گی اور اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کے لیے حزب اللہ کے ڈھانچے اور دیگر خطرات کو ختم کرنے کی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ لبنان میں جاری جھڑپوں کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔

Comments

200 حروف