BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں نمایاں اضافہ، خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں

  • برینٹ کروڈ 3.27 ڈالر یا 4.34 فیصد کی کمی کے بعد 71.99 ڈالر فی بیرل پر بند
شائع اپ ڈیٹ

خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کو 3 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد تیل ہفتہ وار بنیادوں پر بڑی گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔ اس کی وجہ آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کا مسلسل انخلا ہے جس نے اومان کے قریب ایک کارگو جہاز پر حملے کے اگلے ہی دن سپلائی سے متعلق خدشات کو کم کردیا ہے۔

برینٹ کروڈ 3.27 ڈالر یا 4.34 فیصد کی کمی کے بعد 71.99 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 2.69 ڈالر یا 3.74 فیصد کی کمی کے ساتھ 69.23 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

گزشتہ جمعرات کو مارکیٹ بند ہونے کے بعد سے ہفتہ وار بنیادوں پر برینٹ انڈیکس میں 10.86 فیصد جب کہ ڈبلیو ٹی آئی میں 9.62 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ جمعہ کو عام تعطیل کے باعث مارکیٹ بند رہی تھی۔

پرائس فیوچرز گروپ کے سینئر تجزیہ کار فل فلین نے کہا کہ یہ تاثر مضبوط ہوتا جا رہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری رہے گی۔

60 روزہ جنگ بندی معاہدے سے قبل منڈیوں کو خدشہ تھا کہ تیل کی رسد طلب سے کم پڑجائے گی، تاہم اب یہ خدشات کم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پی وی ایم کے تجزیہ کار تماس وارگا نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ غالب رائے اب بھی یہ ہے کہ تیل کی سپلائی میں جلد ہی نمایاں اضافہ ہوگا۔

پرائس فیوچرز گروپ کے سینئر تجزیہ کار فل فلین نے کہا کہ ہمیں تیل کی بھرمار دیکھنے کو ملے گی، میرا خیال ہے کہ یٹرولیم مصنوعات کی بھی بڑی مقدار منڈی میں آئے گی۔

تیل کی بڑی کمپنی سعودی آرامکو نے تقریباً چار ماہ کی بندش کے بعد جمعہ کو خلیج میں واقع اپنے راس تنورہ ٹرمینل پر تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کردی۔ ایل ایس ای جی کے شپنگ ڈیٹا کے مطابق دو انتہائی بڑے خام تیل بردار جہاز جو 20 لاکھ بیرل تک تیل لادنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ٹرمینل پر خام تیل لوڈ کررہے تھے جبکہ ایک اور جہاز قریب انتظار میں کھڑا تھا۔

اسپارٹا کموڈیٹیز کی سینئر آئل مارکیٹ تجزیہ کار جون گوہ نے کہا کہ مارکیٹ میں عمومی فروخت کا رجحان دیکھا جارہا ہے کیونکہ سرمایہ کار آبنائے ہرمز سے تیل کی بڑھتی ترسیل اور چین کی جانب سے خام تیل کی طلب میں تاحال خاطر خواہ اضافے نہ ہونے پر ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔


Comments

200 حروف