کھاڈی کا آئندہ ماہ آئی پی او لانے کا منصوبہ
- فیشن برانڈ کھاڈی آئی پی او کے ذریعے 6.2 سے 8.3 ارب روپے حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
کھاڈی پاکستان لمیٹڈ، جو فیشن ریٹیل کا کاروبار کرنے والی کمپنی ہے، آئندہ ماہ ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ذریعے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے نیٹ ورک میں توسیع کے لیے سرمایہ حاصل کیا جائے گا۔یہ بات بلومبرگ نے جمعرات کو رپورٹ کی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی 6.2 ارب روپے سے 8.3 ارب روپے تک سرمایہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کھاڈی، ویوز کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے، جس میں عالمی بینک گروپ کے رکن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی اقلیتی شراکت داری ہے۔
کھاڈی کی اہم مارکیٹ پاکستان ہے، جبکہ کمپنی متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا میں بھی کاروبار کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق عارف حبیب لمیٹڈ اس آئی پی او کے لیے مالیاتی مشیر ہے۔
مئی 2024 میں کھاڈی کو ہم اسٹائل ایوارڈز 2024 میں ’ریٹیل برانڈ آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیا گیا تھا۔
پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں بھی حالیہ عرصے کے دوران نمایاں سرگرمی دیکھی جا رہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں حالیہ نئی لسٹنگز نے نمایاں منافع فراہم کیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
پی ایس ایکس نے جون 2026 میں جاری بیان میں کہا تھا کہ 13 نئی لسٹنگز اور اوسطاً 47 فیصد منافع کے ساتھ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں مضبوط ترقی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد نمایاں ہو رہا ہے۔
























Comments