BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

امن مذاکرات اور منجمد فنڈز کا معاملہ : ایرانی حکام کی قطر آمد

  • مذاکرات میں امریکہ کے ساتھ معاہدے اور ایرانی فنڈز کی واگزاری پر گفتگو ہوگی، ذرائع کا انکشاف
شائع اپ ڈیٹ

معاملے سے باخبر ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ اعلیٰ ترین مذاکرات کار اور مرکزی بینک کے سربراہ پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد پیر کو دوحہ پہنچا ہے، جہاں وہ امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے اور اپنے منجمد فنڈز کی واگزاری پر گفتگو کرے گا۔

ذرائع نے حساس معاملے پر گفتگو کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی تنازع کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کے لیے آج دوحہ پہنچے ہیں۔ ذریعے نے مزید بتایا کہ اس دورے کا محور آبنائے ہرمز اور اعلیٰ افزودہ یورینیم سے متعلق امور ہوں گے۔ وفد میں مرکزی بینک کے گورنر بھی شامل ہیں جو منجمد فنڈز کے معاملے پر بات چیت کریں گے، جو کہ حتمی ممکنہ معاہدے کے حصے کے طور پر مفاہمت کی یادداشت میں شامل ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ سفارتی عمل کے ایک حصے کے طور پر ہو رہا ہے۔ تسنیم اور فارس نیوز ایجنسیوں سمیت ایران کے دیگر میڈیا نے بتایا کہ وفد میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ساتھ مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی بھی شامل ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے بدلے، بین الاقوامی پابندیوں کے تحت بیرونِ ملک منجمد تہران کے فنڈز کا ایک حصہ واگزار کرنے اور ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہازوں کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ 2023 میں ایران کی جانب سے حراست میں لیے گئے پانچ امریکی شہریوں کی رہائی کے عوض جنوبی کوریا کے بینکوں سے ایرانی منجمد فنڈز کے 6 ارب ڈالر قطر منتقل کیے گئے تھے۔

پاکستان اب تک امریکہ اور ایران کے مابین امن مذاکرات میں ایک اہم ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ 8 اپریل سے نافذ العمل ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے جاری ان مذاکرات کا مقصد جنگ کا جامع خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں قطر، جس نے ماضی میں بھی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی ہے، مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرتا نظر آ رہا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سفارت کاری کو فروغ دینے کے لیے امریکہ میں اعلیٰ امریکی سفارت کار مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقاتیں کی تھیں۔

واضح رہے کہ 28 فروری سے شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے قطر سمیت خلیجی ممالک پر میزائلوں اور ڈرونز کی بوچھاڑ کر دی تھی۔ آبنائے ہرمز جہاں سے عام طور پر دنیا کے تیل اور قدرتی گیس کا پانچواں حصہ گزرتا ہے کی ناکہ بندی نے توانائی سے مالا مال خلیجی ممالک کے لیے اہم بحری برآمدات بشمول قطر کی ایل این جی برآمدات کو روک دیا ہے، جس سے ان کی معیشتوں پر شدید دباؤ پڑا ہے۔

Comments

200 حروف