BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹینکرز کی آبنائے ہرمز میں آمد و رفت، ایران کے معاملے پر اچھی خبر آنے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

  • اگر بدھ تک کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا تو جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جائے گی، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

تیل بردار بحری جہازوں (ٹینکرز) کا ایک قافلہ ہفتے کو آبنائے ہرمز عبور کرگیا، 7 ہفتے قبل ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد سے اس اہم آبی گزرگاہ میں بحری جہازوں کی یہ پہلی بڑی نقل و حرکت ہے۔

میرین ٹریفک کے ڈیٹا کے مطابق مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے جانے والے چار جہازوں اور تیل کی مصنوعات و کیمیکلز سے لدے کئی ٹینکرز پر مشتمل یہ گروپ جزیرہ لارک کے جنوب میں ایرانی سمندری حدود سے گزر رہا تھا جبکہ خلیج کی جانب سے مزید ٹینکرز بھی ان کے پیچھے آ رہے تھے۔

اس سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید تفصیل بتائے بغیر ایران کے حوالے سے کچھ خاصی اچھی خبر کا تذکرہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بدھ تک کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا تو جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایران نے یہ آبی گزرگاہ (آبنائے ہرمز) جمعرات کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی کے ایک الگ معاہدے کے بعد دوبارہ کھولی ہے۔ واضح رہے کہ جنگ سے پہلے دنیا کی تیل کی تجارت کا پانچواں حصہ اسی راستے سے ہوتا تھا۔

رواں ہفتے براہِ راست بات چیت ہوگی یا نہیں؟ صورتحال بدستور مبہم

جمعہ کو ایئر فورس ون پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس اچھی خبر کی تفصیل بتانے سے گریز کیا، اگرچہ یہ ممکن ہے کہ ان کا اشارہ ٹینکرز کی نقل و حرکت کی طرف ہو۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے ساتھ معاملات بہت اچھے جا رہے ہیں۔ ہم ہفتے کے اختتام پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ چیزیں بہتر رہیں گی۔ ان میں سے بہت سی چیزوں پر بات چیت ہو چکی ہے اور ان پر اتفاق بھی کر لیا گیا ہے۔

اہم ترین بات یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ آپ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور یہ بات باقی تمام چیزوں پر فوقیت رکھتی ہے۔

لیکن اس کے بالکل برعکس انہوں نے کہا کہ اگر بدھ کو جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے جنگ کے خاتمے کا کوئی طویل مدتی معاہدہ طے نہیں پاتا تو وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی بدھ تک جاری رہے گی۔

Comments

200 حروف