BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Increased By (0.02%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.34 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 13.12 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.35 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.68%)
GGL 19.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.15 Increased By ▲ 0.06 (0.99%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.20 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.50 Increased By ▲ 0.29 (0.12%)
PPL 224.49 Decreased By ▼ -2.42 (-1.07%)
PRL 92.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SNGP 91.89 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
TRG 56.74 Increased By ▲ 0.18 (0.32%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

امریکا ایرانی تیل پر پابندیاں ہٹا سکتا ہے: وزیر خزانہ

  • اسٹریٹجک ذخائر سے مزید تیل جاری کرنے پر بھی غور کررہے ہیں، اسکاٹ بیسنٹ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے جمعرات کو کہا ہے کہ واشنگٹن ممکنہ طور پر اس ایرانی تیل پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ہٹا سکتا ہے جو پہلے ہی جہازوں کے ذریعے ترسیل میں ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکی ٹی وی چینل فاکس بزنس کو ایک انٹرویو میں بتائی، جب ایران کے قطر میں دنیا کی سب سے بڑی مائع قدرتی گیس تنصیب پر حملے کے بعد تیل اور گیس کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی۔ ایران نے خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق امریکی حکومت توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے مزید تیل جاری کرنے پر بھی غور کر سکتی ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ایران کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہاز رانی تقریباً رک گئی ہے جس سے عالمی توانائی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

امن کے زمانے میں دنیا کا تقریباً 20 فیصد خام تیل اور مائع قدرتی گیس اسی راستے سے گزرتی ہے۔ بین الاقوامی معیار برینٹ خام تیل کی قیمت پہلے 10 فیصد تک بڑھ گئی تھی، تاہم بعد میں یہ تقریباً 5 فیصد اضافے کے ساتھ 112.76 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

حال ہی میں امریکا نے سمندر میں موجود پابندیوں کا شکار روسی تیل کی فروخت کو بھی عارضی اجازت دی تھی، جبکہ بدھ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توانائی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے ایک صدی پرانا بحری جہاز رانی کا قانون بھی عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

Comments

Comments are closed.