BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ایران کا اسرائیل پر گیس فیلڈ حملے کا الزام، قطر اور سعودی توانائی تنصیبات پر میزائل حملے

  • ایرانی میزائل حملے میں راس لفان انڈسٹریل سٹی کو شدید نقصان پہنچا
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے بدھ کے روز الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے دنیا کے سب سے بڑے گیس ذخیرے کے ایرانی حصے سائوتھ پارس گیس فیلڈ میں واقع تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں نمایاں شدت آ گئی ہے۔ اس حملے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ ایران نے خلیجی ممالک میں تیل اور گیس کے اہداف پر حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے قطر اور سعودی عرب کی جانب میزائل داغے۔

قطر کی سرکاری توانائی کمپنی قطر انرجی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں راس لفان انڈسٹریل سٹی کو شدید نقصان پہنچا، جو توانائی کے شعبے کا ایک اہم مرکز ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے کہا کہ اس نے دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے جبکہ ملک کے مشرقی حصے میں واقع ایک گیس تنصیب پر ڈرون حملے کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔

سائوتھ پارس گیس فیلڈ ایران اور قطر کے درمیان خلیج میں مشترکہ قدرتی گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ قطر نے ایک جانب اسرائیل کے اس حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا جبکہ ایران پر بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دو سینئر ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا۔

کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی توانائی منڈیوں میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ عالمی معیار کے تیل برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 5 فیصد بڑھ کر 108 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھی گئی۔ امریکہ میں ڈیزل کی قیمت پہلی مرتبہ 5 ڈالر فی گیلن سے اوپر چلی گئی ہے۔

واشنگٹن میں امریکی انٹیلی جنس سربراہ تلسی گیبارڈ نے کانگریس کو بتایا کہ جنگ کے آغاز سے ایران کی حکومت کو نقصان ضرور پہنچا ہے لیکن وہ اب بھی قائم ہے اور ایران اور اس کے اتحادی خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ادھر آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی تقریباً 20 فیصد ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے عالمی توانائی بحران مزید گہرا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.