BR100 Decreased By (-0.65%)
BR30 Decreased By (-0.93%)
KSE100 Decreased By (-0.54%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.26 Decreased By ▼ -0.21 (-0.37%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.82 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
DFML 18.11 Increased By ▲ 0.62 (3.54%)
DGKC 184.50 Decreased By ▼ -2.72 (-1.45%)
FABL 93.55 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 51.05 Decreased By ▼ -0.60 (-1.16%)
FFL 14.35 Decreased By ▼ -0.14 (-0.97%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.78 (-0.59%)
HUBC 197.97 Decreased By ▼ -0.99 (-0.5%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.05 (-0.51%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.05 Decreased By ▼ -0.12 (-0.46%)
MLCF 88.97 Decreased By ▼ -2.26 (-2.48%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -0.50 (-0.16%)
PAEL 34.92 Decreased By ▼ -0.32 (-0.91%)
PIBTL 14.46 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
PIOC 234.14 Decreased By ▼ -5.48 (-2.29%)
PPL 218.65 Decreased By ▼ -2.71 (-1.22%)
PRL 91.28 Increased By ▲ 0.06 (0.07%)
SNGP 90.25 Decreased By ▼ -0.62 (-0.68%)
SSGC 22.95 Decreased By ▼ -0.35 (-1.5%)
TELE 7.46 Decreased By ▼ -0.15 (-1.97%)
TPLP 11.98 Decreased By ▼ -0.58 (-4.62%)
TRG 55.40 Decreased By ▼ -0.39 (-0.7%)
UNITY 7.99 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ایندھن کے ذخائر میں لگی آگ کے دوران ایران میں نئے سپریم لیڈر کی نامزدگی کی تیاریاں

  • قائد کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو چکی، نئے رہنما کا انتخاب کر لیا گیا ہے، مجلسِ خبرگان کے رکن کا بیان
شائع اپ ڈیٹ

ایران میں اتوار کو نئے سپریم لیڈر کے نام کے اعلان کی تیاریاں کی جا رہی تھیں جبکہ دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں نے ایندھن کے ذخائر کو تباہ کر دیا جس کے بعد تہران کا بڑا حصہ دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای جو ایک ہفتہ قبل مشرقِ وسطیٰ کی جنگ شروع کرنے والے حملوں میں شہید ہوئے تھے، ان کے جانشین کے انتخاب کے لیے ذمہ دار مذہبی ادارے نے فیصلہ کر لیا ہے، تاہم ابھی نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق مجلسِ خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے رکن احمد علم الہدیٰ نے بتایا کہ قائد کے تقرر کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے اور نئے رہنما کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ جلد نام کا اعلان کرے گا، جبکہ ایک رکن نے اشارہ دیا کہ مرحوم رہنما کے صاحبزادے یہ عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

ادھر اسرائیل نے سخت وارننگ جاری کی ہے کہ اس کی افواج نئے سربراہ اور مجلسِ خبرگان کے ارکان کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گی۔ اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے تہران میں ایندھن کے ذخائر اور بیروت (لبنان) کے ایک ہوٹل پر حملہ کیا جہاں مبینہ ایرانی کمانڈر موجود تھے۔

جنگ کے نویں دن ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس چھ ماہ تک ڈرون اور میزائل جنگ جاری رکھنے کے لیے وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ترجمان علی محمد نائینی نے کہا کہ ایران نے اب تک صرف پہلی اور دوسری نسل کے میزائل استعمال کیے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے ریاض کے سفارتی انکلیو کی طرف آنے والے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ کویت اور بحرین میں بھی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ تہران کے گورنر نے پیٹرولیم تنصیبات پر حملوں کے بعد ایندھن کی فراہمی میں عارضی تعطل کی تصدیق کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا، تاہم ان کا اصرار ہے کہ جنگ تقریباً جیتی جا چکی ہے۔ ٹرمپ نے مشورہ دیا کہ اگر واشنگٹن کو قابلِ قبول رہنما سامنے آتا ہے تو ایران کی معیشت دوبارہ تعمیر کی جا سکتی ہے، جسے تہران نے مسترد کر دیا ہے۔

ایران کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 1,200 شہری شہید اور 10,000 زخمی ہو چکے ہیں۔ چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ ای نے بیجنگ میں کہا کہ یہ جنگ کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی، طاقتور مکے کا مطلب طاقتور دلیل نہیں ہوتا ہے ، دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جا سکتی ۔

Comments

Comments are closed.