BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

بیروت کے جنوبی مضافات پر اسرائیل کے شدید فضائی حملے

  • جمعرات کو اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیروت کے جنوبی مضافات کے رہائشیوں کو مشرق اور شمال کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت دی تھی
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیل نے حزب اللہ کے زیرِ اثر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر رات بھر شدید فضائی حملے کیے، جبکہ حملوں سے قبل وہاں کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ دوسری جانب ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اسرائیلی سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو اپنے گھروں سے نکل جانے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی ویڈیو کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافات میں رات کے وقت زور دار دھماکوں اور آگ کی چمک سے آسمان روشن ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ اس نے رات کے دوران جنوبی مضافاتی علاقوں میں 26 فضائی حملے کیے جن کا ہدف حزب اللہ کے کمانڈ مراکز اور اسلحہ کے ذخیرے تھے۔

جمعرات کو اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیروت کے جنوبی مضافات کے رہائشیوں کو مشرق اور شمال کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے ایک نقشہ بھی جاری کیا جس میں دارالحکومت کے چار بڑے اضلاع کی نشاندہی کی گئی تھی جنہیں خالی کرنے کا کہا گیا، ان میں بیروت ایئرپورٹ کے قریبی علاقے بھی شامل تھے۔

ادھر حزب اللہ نے جمعہ کی صبح اپنے ٹیلی گرام چینل پر عبرانی زبان میں پیغام جاری کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو سرحد سے 5 کلومیٹر کے اندر واقع قصبوں اور دیہات چھوڑنے کا انتباہ دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ لبنانی خودمختاری اور شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور لوگوں کو بے دخل کرنے کی مہم کا جواب دیا جائے گا۔

2024 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کے دوران سرحدی علاقوں سے ہزاروں اسرائیلی شہریوں کو منتقل کیا گیا تھا، تاہم بعد میں ان میں سے بہت سے لوگ واپس آ گئے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال انہیں دوبارہ منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

لبنان اس ہفتے پیر کے روز جنگ میں اس وقت شامل ہوا جب حزب اللہ نے اسرائیل پر فائرنگ کی، جس کے بعد اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات اور لبنان کے جنوبی و مشرقی علاقوں میں وسیع فضائی حملے شروع کر دیے۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اس ہفتے اسرائیلی حملوں میں 123 افراد ہلاک اور 683 زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.