BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری: 135 ارب کی بولی کے بعد عارف حبیب کی قیادت میں کنسورشیم کابینہ کی منظوری کا منتظر

  • حصول تمام ضروری منظوریوں سے مشروط ہے، عارف حبیب کارپوریشن
شائع اپ ڈیٹ

عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) نے بدھ کو تصدیق کی کہ اس کی قیادت میں قائم کنسورشیم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے نجکاری کے عمل میں سب سے بڑے بولی دہندہ کے طور پر ابھرا ہے۔ کنسورشیم نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے مرحلہ وار حصول کے لیے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی جمع کرائی جو حکومت کی ریفرنس پرائس سے 35 فیصد زیادہ ہے اور آئندہ پانچ سال میں اضافی 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

عارف حبیب کارپوریشن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس کے ذریعے بتایا کہ یہ حصول تمام ضروری منظوریوں سے مشروط ہے، جن میں نجکاری کمیشن کے بورڈ کی منظوری اور وفاقی کابینہ کا حتمی فیصلہ شامل ہے۔ منظوریاں ملنے کے بعد باقاعدہ طور پر لیٹر آف ایکسیپٹنس جاری کیا جائے گا جس میں کامیاب بولی دہندہ کا اعلان کیا جائے گا۔

عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی قیادت میں قائم ہونے والے کنسورشیم (اتحاد) نے جس میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، دی لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سٹی اسکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں، 23 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے بولی کے عمل میں حصہ لیا۔

نوٹس کے مطابق عارف حبیب کارپوریشن کی زیرِ قیادت کنسورشیم کو 135 ارب روپے کی بولی کی قیمت جمع کرانے کے بعد سب سے بڑا بولی دہندہ قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ بولی متعلقہ ٹرانزیکشن دستاویزات کے مطابق پی آئی اے میں 75 فیصد ایکویٹی اسٹیک (حصص) کے مرحلہ وار حصول کے لیے دی گئی ہے۔

کمپنی نے آگاہ کیا کہ نجکاری کے عمل کے تسلسل میں بولی کی قیمت ابھی ضروری منظوریوں سے مشروط ہے۔ ان میں نجکاری کمیشن کے بورڈ کی منظوریاں اور سفارشات، اور حکومتِ پاکستان/ وفاقی کابینہ کا حتمی فیصلہ شامل ہیں۔

مزید کہا گیا کہ ایسی تمام منظوریاں حاصل ہونے پر باقاعدہ طور پر لیٹر آف ایکسیپٹنس (قبولی نامہ) جاری کیا جائے گا جس میں کامیاب بولی دہندہ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی زیرِ قیادت کنسورشیم منگل کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 75 فیصد حصص کے حصول کے لیے کامیاب بولی دہندہ کے طور پر ابھرا ہے۔ اس گروپ نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی جمع کرائی ہے جو کہ حکومت کی مقرر کردہ ریفرنس پرائس (کم از کم قیمت) سے 35 فیصد زیادہ ہے اور ساتھ ہی اگلے پانچ سالوں میں مزید 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.