BR100 Increased By (0.41%)
BR30 Decreased By (-0.1%)
KSE100 Increased By (0.27%)
KSE30 Increased By (0.36%)
BAFL 59.99 Increased By ▲ 0.31 (0.52%)
BIPL 24.43 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.26 Decreased By ▼ -0.15 (-0.48%)
CNERGY 11.83 Decreased By ▼ -0.07 (-0.59%)
DFML 16.32 Decreased By ▼ -1.28 (-7.27%)
DGKC 201.87 Increased By ▲ 0.91 (0.45%)
FABL 93.86 Increased By ▲ 0.56 (0.6%)
FCCL 59.29 Decreased By ▼ -0.20 (-0.34%)
FFL 14.15 Decreased By ▼ -0.20 (-1.39%)
GGL 19.48 Decreased By ▼ -0.31 (-1.57%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -0.63 (-0.21%)
HUBC 206.36 Increased By ▲ 0.32 (0.16%)
HUMNL 8.12 Increased By ▲ 0.13 (1.63%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.74 Increased By ▲ 1.19 (4.85%)
MLCF 103.25 Decreased By ▼ -0.46 (-0.44%)
OGDC 312.79 Increased By ▲ 0.06 (0.02%)
PAEL 34.83 Decreased By ▼ -0.05 (-0.14%)
PIBTL 13.72 Decreased By ▼ -0.15 (-1.08%)
PIOC 269.67 Decreased By ▼ -1.97 (-0.73%)
PPL 222.62 Decreased By ▼ -0.25 (-0.11%)
PRL 82.16 Decreased By ▼ -0.20 (-0.24%)
SNGP 91.41 Decreased By ▼ -3.34 (-3.53%)
SSGC 23.93 Increased By ▲ 0.42 (1.79%)
TELE 7.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.41%)
TPLP 12.76 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 52.79 Decreased By ▼ -0.20 (-0.38%)
UNITY 8.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.39 Increased By ▲ 0.08 (6.11%)
مارکٹس

اے آئی خدشات سے سرمایہ کار محتاط، ڈالر 19 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار

  • ڈالر انڈیکس 103.9 کی سطح کے قریب رہا، جو اپریل 2025 کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے، جبکہ مسلسل چوتھے ہفتے بھی اضافے کی جانب گامزن ہے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مالیاتی مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر 19 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہا، جبکہ گزشتہ 8 کاروباری سیشنز کے دوران اس کی قدر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے محفوظ اثاثوں کا رخ کرلیا، جس سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا۔

ڈالر انڈیکس 103.9 کی سطح کے قریب رہا، جو اپریل 2025 کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے، جبکہ مسلسل چوتھے ہفتے بھی اضافے کی جانب گامزن ہے۔

امریکا میں توقعات سے زیادہ مہنگائی کے اعدادوشمار کے بعد فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات مضبوط ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں دسمبر کے دوران شرح سود میں 0.25 فیصد اضافے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب جاپانی ین ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد اضافے سے 159.50 پر آگیا۔ جاپان میں اکتوبر کے دوران بنیادی مہنگائی کی سالانہ شرح 2.2 فیصد رہی، جو مسلسل دوسرے ماہ مرکزی بینک کے 2 فیصد ہدف سے زیادہ ہے۔

برطانوی پاؤنڈ 1.3094 ڈالر پر رہا، جو ایک سال کی کم ترین سطح کے قریب ہے، جبکہ یورو 1.0972 ڈالر پر آگیا۔ آسٹریلوی ڈالر بھی ایک سال کی کم ترین سطح 0.66476 ڈالر کے قریب رہا۔

ادھر چینی یوآن کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی، جبکہ چین نے نومبر میں مسلسل 18ویں ماہ اہم قرضوں کی شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

200 حروف