BR100 Increased By (0.38%)
BR30 Increased By (0.7%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.34%)
BAFL 59.96 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.35 Decreased By ▼ -0.08 (-0.33%)
BOP 31.32 Increased By ▲ 0.06 (0.19%)
CNERGY 11.72 Decreased By ▼ -0.11 (-0.93%)
DFML 16.48 Increased By ▲ 0.16 (0.98%)
DGKC 204.10 Increased By ▲ 2.23 (1.1%)
FABL 93.85 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 60.08 Increased By ▲ 0.79 (1.33%)
FFL 14.15 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 19.44 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 301.89 Decreased By ▼ -1.61 (-0.53%)
HUBC 207.50 Increased By ▲ 1.14 (0.55%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.13 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.01 Increased By ▲ 0.27 (1.05%)
MLCF 105.40 Increased By ▲ 2.15 (2.08%)
OGDC 314.60 Increased By ▲ 1.81 (0.58%)
PAEL 34.55 Decreased By ▼ -0.28 (-0.8%)
PIBTL 13.76 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 275.00 Increased By ▲ 5.33 (1.98%)
PPL 227.25 Increased By ▲ 4.63 (2.08%)
PRL 81.53 Decreased By ▼ -0.63 (-0.77%)
SNGP 91.20 Decreased By ▼ -0.21 (-0.23%)
SSGC 23.83 Decreased By ▼ -0.10 (-0.42%)
TELE 7.41 Increased By ▲ 0.09 (1.23%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.11 (-0.86%)
TRG 52.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
UNITY 8.41 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.02 (1.44%)
دنیا

شی جن پنگ کا چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں جامع بہتری کا خیرمقدم

  • چین اور آسٹریلیا میں زراعت، مصنوعی ذہانت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شائع اپ ڈیٹ

چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعہ کو آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ممالک زراعت، مصنوعی ذہانت، توانائی اور سبز معیشت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے شہر شینزن میں ہونے والی ملاقات میں شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے تعلقات میں جامع بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اختلافات کو پس پشت ڈال کر آسٹریلیا کے ساتھ شراکت داری کو ترقی کے نئے مرحلے تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ 2022 میں انتھونی البانیز کے وزیراعظم بننے کے بعد دونوں رہنماؤں کی چار مرتبہ ملاقات ہو چکی ہے اور دونوں نے مل کر چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں جامع تبدیلی لائی ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ملاقات میں عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا کی تحقیقات کے مطالبے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے، تاہم چین نے بعد ازاں آسٹریلوی برآمدات پر عائد متعدد پابندیاں ختم کردی تھیں۔

ملاقات کے بعد البانیز نے کہا کہ اختلافات پر تعمیری انداز میں براہ راست بات چیت کی جائے گی اور مستحکم تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم جمعہ کو بیجنگ پہنچیں گے، جہاں ان کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات متوقع ہے۔ ان کے ہمراہ آسٹریلیا کی بڑی کان کنی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی چین کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

Comments

200 حروف