BR100 Increased By (0.22%)
BR30 Increased By (0.11%)
KSE100 Increased By (0.18%)
KSE30 Increased By (0.18%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.45 (0.8%)
BIPL 24.42 Decreased By ▼ -0.08 (-0.33%)
BOP 28.82 Decreased By ▼ -0.07 (-0.24%)
CNERGY 12.20 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
DFML 16.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.03%)
DGKC 182.80 Decreased By ▼ -0.20 (-0.11%)
FABL 92.88 Increased By ▲ 0.54 (0.58%)
FCCL 49.74 Decreased By ▼ -0.26 (-0.52%)
FFL 13.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 18.60 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 295.88 Increased By ▲ 0.67 (0.23%)
HUBC 197.13 Increased By ▲ 1.56 (0.8%)
HUMNL 9.40 Increased By ▲ 0.11 (1.18%)
KEL 5.46 Decreased By ▼ -0.16 (-2.85%)
LOTCHEM 25.40 Increased By ▲ 0.10 (0.4%)
MLCF 88.47 Increased By ▲ 0.23 (0.26%)
OGDC 311.10 Increased By ▲ 0.76 (0.24%)
PAEL 32.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 13.19 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 231.90 Increased By ▲ 0.89 (0.39%)
PPL 217.32 Increased By ▲ 0.84 (0.39%)
PRL 86.00 Decreased By ▼ -1.42 (-1.62%)
SNGP 88.40 Increased By ▲ 0.33 (0.37%)
SSGC 22.38 Decreased By ▼ -0.10 (-0.44%)
TELE 7.07 Increased By ▲ 0.10 (1.43%)
TPLP 11.60 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 52.60 Increased By ▲ 1.15 (2.24%)
UNITY 7.70 Decreased By ▼ -0.04 (-0.52%)
WTL 0.99 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

سیاسی اور مالیاتی خدشات، یورو 17 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا

  • ایشیائی کاروباری سیشن کے ابتدائی حصے میں یورو معمولی کمی کے بعد 1.1220 ڈالر پر آگیا
شائع اپ ڈیٹ

یورو منگل کو 17 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا، جس کی وجہ یورو زون میں سیاسی غیر یقینی اور مالیاتی خدشات کا دباؤ ہے، جبکہ امریکی ٹریژری ییلڈز میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔

ایشیائی کاروباری سیشن کے ابتدائی حصے میں یورو معمولی کمی کے بعد 1.1220 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سیشن میں یورو مئی 2025 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جبکہ گزشتہ ہفتے اس کی قدر میں 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں بھی یورو گزشتہ ہفتے ایک فیصد سے زیادہ کمزور ہوا۔

یورو پر فرانس میں بلند قرضوں اور سیاسی تعطل کے خدشات کا دباؤ ہے، جبکہ اسپین میں قبل از وقت انتخابات کی توقعات نے بھی یورو زون کی مشترکہ کرنسی کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ فرانس کی قرض لینے کی لاگت میں اضافے کے اثرات یورو زون کے دیگر ممالک تک پہنچنے سے بھی مالیاتی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کے حکمت کار جوزف کیپرسو نے کہا کہ یورو کے حوالے سے ان کا نقطۂ نظر مایوس کن ہے اور امکان ہے کہ یہ 1.10 ڈالر سے نیچے چلا جائے۔ ان کے مطابق یورو میں بہتری کے لیے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی، یورپی مالیاتی پالیسی میں سختی کی توقعات میں اضافہ یا بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

دوسری جانب امریکی ڈالر نے مزید پیش قدمی کی۔ ڈالر انڈیکس 102.16 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ سیشن میں 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔ ڈالر ین کے مقابلے میں معمولی اضافے سے 157.92 ین رہا، جبکہ پاؤنڈ 0.02 فیصد کم ہوکر 1.3222 ڈالر پر آگیا۔

کمزور امریکی روزگار کے اعداد و شمار کے باعث رواں ماہ شرح سود میں اضافے کی توقعات کم ہونے کے باوجود سرمایہ کاروں کو امریکی مرکزی بینک کی جانب سے مزید سخت پالیسی کا امکان نظر آ رہا ہے۔

Comments

200 حروف