BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکا ایران کشیدگی کے باعث ڈالر دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا

  • یورو اور برطانوی پاؤنڈ دونوں ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمزور ہوئے اور بالترتیب 1.1379 اور 1.3232 ڈالر پر آگئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پیر کو معمولی بڑھی اور امریکی کرنسی دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہی۔ امریکا ایران کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے اور رواں ہفتے افراط زر سے متعلق اہم اعداد و شمار کے اجرا سے قبل سرمایہ کار محتاط رہے۔

یورو اور برطانوی پاؤنڈ دونوں ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمزور ہوئے اور بالترتیب 1.1379 اور 1.3232 ڈالر پر آگئے۔ ڈالر انڈیکس، جو امریکی کرنسی کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابل قدر ظاہر کرتا ہے، معمولی اضافے سے 101.15 پر پہنچ گیا اور ستمبر میں 1.7 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو جون کے بعد اس کی بہترین ماہانہ کارکردگی ہوگی۔

پیر کو تیل کی قیمتیں ایک فیصد سے زائد بڑھیں اور برینٹ خام تیل 106 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کی امن تجویز مسترد کیے جانے کے بعد توانائی کی رسد سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

او سی بی سی کے ایف ایکس اسٹریٹجسٹ سم مو سیونگ نے کہا کہ اگر توانائی کی مارکیٹ میں کشیدگی برقرار رہی اور افراط زر کے خطرات بڑھتے رہے تو قلیل مدت میں ڈالر مزید مضبوط ہوسکتا ہے۔

سرمایہ کار رواں ہفتے امریکی ذاتی کھپت کے اخراجات (پی سی ای) انڈیکس اور نان فارم پے رولز سمیت اہم اعداد و شمار پر نظر رکھیں گے۔ سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق اکتوبر کے اجلاس میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کا امکان 65 فیصد ہے۔

دوسری جانب جاپانی ین 0.3 فیصد کمزور ہوکر 157.7 فی ڈالر جبکہ آسٹریلوی ڈالر 0.07 فیصد کمی سے 0.7017 ڈالر پر آگیا۔

Comments

200 حروف