BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

آئی ایم ایف نے چیف اکانومسٹ امیدوار کو ٹیرف بیانات پر ہٹانے کی رپورٹ کی تردید کردی

  • لندن اسکول آف اکنامکس کے پروفیسر ریکارڈو ریس کو یہ عہدہ سنبھالنا تھا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جمعرات کو ایک رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے چیف اکانومسٹ کے عہدے کے لیے سب سے مضبوط امیدوار کو اس وقت ہٹا دیا گیا جب یہ معلوم ہوا کہ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔

لندن اسکول آف اکنامکس کے پروفیسر ریکارڈو ریس کو یہ عہدہ سنبھالنا تھا، تاہم فنانشل ٹائمز نے جمعرات کو پہلے رپورٹ کیا کہ آئی ایم ایف نے آخری لمحے میں اپنا فیصلہ تبدیل کردیا۔

فنانشل ٹائمز نے اس معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے مزید بتایا کہ یہ تبدیلی ریکارڈو ریس کے سابقہ بیانات کی وجہ سے کی گئی، جن میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر تنقید کی تھی۔

اس تبدیلی کے بعد ابتدائی طور پر یہ خدشات پیدا ہوئے کہ یہ عہدہ ٹرمپ انتظامیہ کے قریب سمجھے جانے والے کسی امیدوار کو دیا جائے گا، تاہم فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ خدشات اس وقت دور ہوگئے جب آئی ایم ایف نے سلوانا ٹینرے رو کو مقرر کردیا، جو لندن اسکول آف اکنامکس کی ایک معروف پروفیسر بھی ہیں۔

رپورٹ کے بارے میں سوال کیے جانے پر آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے صحافیوں سے کہا کہ آئی ایم ایف امیدواروں کو ان کی علمی تحقیق کی بنیاد پر نااہل قرار نہیں دیتا، جس میں ایسی تحقیق بھی شامل ہے جو ہمارے رکن ممالک کی اختیار کردہ پالیسیوں پر تنقیدی ہوسکتی ہے۔

جولی کوزیک نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹینرے رو کی تقرری، جو تقریباً ایک ماہ سے اس عہدے پر ہیں، ایک سخت اور جامع انتخابی عمل کے بعد عمل میں آئی۔

ریکارڈو ریس نے خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے وسیع پیمانے پر عائد کیے گئے ٹیرف صارفین کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنیں گے، جس کے نتیجے میں افراط زر کی ایک نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔ یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے گزشتہ سال وسیع پیمانے پر محصولات عائد کیے جانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا تھا۔

یہ صورتحال ان وسیع تر خدشات کی عکاسی کرتی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں امریکا میں ماہرینِ اقتصادیات کو درپیش سیاسی ماحول کس قدر دباؤ کا شکار ہے۔

فروری میں وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کیون ہاسیٹ نے نیویارک فیڈرل ریزرو کی ایک تحقیق کے مصنفین کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے، جب ان کی تحقیق میں یہ نتیجہ سامنے آیا تھا کہ ٹیرف کا زیادہ تر معاشی بوجھ امریکی کمپنیوں اور صارفین نے برداشت کیا۔

Comments

200 حروف