BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.26 Decreased By ▼ -0.20 (-0.76%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.50 Decreased By ▼ -1.52 (-1.63%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 8 جولائی تک بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی

  • شدید بارشوں سے اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں اگلے دو دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں، آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش سے شہری سیلاب (اربن فلڈنگ)، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی نم آلود ہواؤں اور مغربی ہواؤں کے ایک سلسلے کے باعث کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں 8 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے چند مقامات پر بھی بوند باندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پی ایم ڈی نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے کمزور انفرااسٹرکچر جیسے کہ سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ محکمے نے سیاحوں، مسافروں اور کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس دوران الرٹ رہیں اور ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

Comments

200 حروف