BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان اور سعودی عرب کا گہری تشویش کا اظہار

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور سعودی عرب نے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اس تشویش کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے جنگ بندی کے مکمل احترام اور اس پر عمل درآمد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مسلسل حمایت پر سعودی عرب کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یہ پیشرفت لبنان پر اسرائیل کے ان شدید ترین حملوں کے درمیان سامنے آئی جو گزشتہ ماہ حزب اللہ کے ساتھ تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک کیے گئے ہیں حالانکہ ایران نواز گروپ (حزب اللہ) نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے تحت شمالی اسرائیل اور لبنان میں موجود اسرائیلی افواج پر حملے روک دیے ہیں۔

بیروت میں ہونے والے پے در پے دھماکوں سے دارالحکومت لرز اٹھا اور فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنگ کا سب سے بڑا مربوط حملہ شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے رات گئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف چھ ہفتوں سے جاری جنگ کو معطل کرنے والی جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہوتا اور اسرائیلی فوج نے واضح کیا ہے کہ وہاں حزب اللہ کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

یہ موقف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے بیانات کے متضاد ہے جو امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں اور جنہوں نے کہا تھا کہ اس معاہدے میں لبنان بھی شامل ہوگا۔

دریں اثنا ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دفترِ خارجہ نے لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں معصوم جانوں کا ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرا بی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بین الاقوامی قانون و بنیادی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔

ترجمان نے اس مشکل وقت میں حکومتِ لبنان اور وہاں کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور وہاں کے امن و استحکام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Comments

200 حروف