ایس ای سی پی نے وحدت پولٹری فارمز کے آئی پی او کی منظوری دے دی
- وحدت پولٹری کے 5 کروڑ نئے حصص اور 31 لاکھ موجودہ حصص کی فروخت آئی پی او بک بلڈنگ کے ذریعے کی جائے گی
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے وحدت پولٹری فارمز لمیٹڈ کے ابتدائی عوامی حصص (آئی پی او) کی منظوری دے دی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق وحدت پولٹری کے 5 کروڑ نئے حصص اور 31 لاکھ موجودہ حصص کی فروخت آئی پی او بک بلڈنگ کے ذریعے کی جائے گی۔
حصص کا 70 فیصد حصہ اداروں اور بڑے سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ بقیہ 30 فیصد ریٹیل (عام) سرمایہ کاروں کو پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ ماہ پاکستان کی پولٹری کمپنی وحدت پولٹری فارم لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹنگ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد تقریباً 63 کروڑ 70 لاکھ روپے (2.3 ملین امریکی ڈالر) جمع کرنا ہے۔ کمپنی یہ سرمایہ اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور انڈوں کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے شعبے میں وسعت لانے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق یہ لسٹنگ رواں مالی سال اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والا آٹھواں آئی پی او ہے۔
اس موقع پرایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس مضبوط اور مستحکم ہیں۔
























Comments