BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

ٹرمپ کی ایران کو دھمکیاں، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  • برینٹ کروڈ فیوچرز 57 سینٹ اضافے کے ساتھ 110.34 ڈالر فی بیرل ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز دوبارہ نہ کھولی گئی تو مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 57 سینٹ اضافے کے ساتھ 110.34 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 1.26 ڈالر بڑھ کر 113.67 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر اس نے منگل رات 8 بجے (ای ڈی ٹی) تک آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ پورا نہ کیا تو سخت نتائج ہوں گے۔ ایران نے پاکستان کی ثالثی میں پیش کیے گئے امریکی جنگ بندی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ صرف مستقل جنگ بندی چاہتا ہے۔

ایران نے مؤثر طور پر آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جو عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل کا اہم راستہ ہے۔ اس بندش نے عالمی توانائی رسد پر شدید دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی مارکیٹ جس میں حالیہ دباؤ نے صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر دیا ہے، جبکہ جنگ بندی کے امکانات قیمتوں میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔

ادھر ایران کے پاسداران انقلاب نے قطر کے دو ایل این جی ٹینکروں کو روک لیا، جبکہ سعودی عرب نے مشرقی علاقے کی طرف داغے گئے سات بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس تنازع کے باعث عالمی منڈی میں سپلائی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمت ریکارڈ سطح تک بڑھا دی ہے۔ اسی دوران اوپیک پلس نے پیداوار میں معمولی اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم بندرگاہوں اور ترسیلی راستوں کی رکاوٹوں کے باعث حقیقی سپلائی میں اضافہ محدود رہے گا۔

Comments

200 حروف