BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
ٹیکنالوجی

بلال بن ثاقب ٹرمپ انتظامیہ تک پاکستان کی بذریعہ کرپٹو رسائی کے اہم سہولت کار بن کر ابھرے ہیں، رپورٹ

  • رپورٹ میں اسے بپلومیسی کا نام دیا گیا ہے، جس نے امریکی صدر اور پاکستانی قیادت کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا
شائع اپ ڈیٹ

بلومبرگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں اپنی فعال موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ میں اثر و رسوخ کے نئے راستے تلاش کر لیے ہیں۔ خاص طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقوں تک رسائی حاصل کرنے میں پاکستان کو غیر معمولی کامیابی ملی ہے، جس میں بلال بن ثاقب نامی ایک نوجوان ٹیکنالوجی ماہر نے کلیدی سہولت کار اور پُل کا کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بڑھتے ہوئے تعلقات بلال بن ثاقب کے ورلڈ لبرٹی فنانشل(ڈبلیو ایل ایف) کے ساتھ روابط کا نتیجہ ہیں، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان اور ان کے قریبی ساتھیوں کا تیار کردہ ڈیجیٹل مالیاتی منصوبہ ہے۔ رواں سال کے آغاز میں پاکستان نے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سرحد پار مالیاتی اختراعات کے لیے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ذیلی ادارے کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا تھا۔

رپورٹ میں اسے بپلومیسی (بٹ کوائن اور ڈپلومیسی کا امتزاج) کا نام دیا گیا ہے، جس نے صدر ٹرمپ اور پاکستانی قیادت کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ رواں سال اسلام آباد میں امریکی صدر کے خاندانی کاروبار سے وابستہ شخصیات کا شاندار استقبال اس اسٹریٹجک تعلق کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم ثالث بن کر ابھرا ہے۔

واشنگٹن کے اٹلانٹک کونسل سے وابستہ ماہر مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں ذاتی تعلقات کی بہت اہمیت ہے اور پاکستان نے کرپٹو کے ذریعے وہ اثر و رسوخ حاصل کر لیا ہے جو اسے واشنگٹن میں ایک ثالث کے طور پر پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوا۔

بلال بن ثاقب، جنہوں نے بہت کم وقت میں پاکستان کے پالیسی حلقوں میں جگہ بنائی کہتے ہیں کہ کرپٹو کی وجہ سے بند دروازے کھل گئے ہیں اور پاکستان کو اپنی ساکھ بہتر کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے بائننس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ جیسے بڑے کھلاڑیوں کو بھی پاکستان سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایک ایسے ملک کے لیے جو عالمی سرمایہ کاری کا پیاسا ہے، واشنگٹن کی کرپٹو پالیسیوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا صرف ٹیکنالوجی نہیں بلکہ بدلتی ہوئی عالمی ترتیب میں اپنی اہمیت ثابت کرنے کا ذریعہ ہے۔ اگرچہ آئی ایم ایف کی جانب سے کرپٹو تجربات پر تحفظات جیسے خطرات موجود ہیں، لیکن اسلام آباد اس حکمت عملی پر کاربند دکھائی دیتا ہے۔ بلال بن ثاقب اس حوالے سے پرامید ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ پاکستان کے لیے تمام حالات سازگار ہو رہے ہیں۔

Comments

200 حروف