BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.57 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران اور امریکا کے حکام کی اسلام آباد میں ملاقات کا امکان، ثالثی کی کوششیں تیز

  • ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات بھی کی۔
شائع اپ ڈیٹ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک ممکنہ سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ثالثی کرنے والے ممالک اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے انعقاد کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایکسیوس کے رپورٹر باراک راوڈ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ مذاکرات ممکنہ طور پر اسی ہفتے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مجوزہ ملاقات میں امریکہ کا ایک طاقتور وفد شریک ہوگا جس میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر اور ممکنہ طور پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی شامل ہوں گے۔ یہ وفد ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور تہران کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کر سکتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں سرگرم نظر آ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ، مصر اور پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان اہم ثالث کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ان ممالک نے پس پردہ رابطوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں انقرہ، قاہرہ اور اسلام آباد کے اعلیٰ حکام نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ فوجی حملے کا منصوبہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت کے باعث آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے کے حوالے سے مثبت امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

ادھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے خلیجی خطے میں جاری خطرناک کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں۔

اسی دوران پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کی صورتحال اور امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments

Comments are closed.