BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے اہم نکات سامنے آگئے

  • ٹرمپ کا خطاب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور امریکی عوام مہنگائی سے پریشان ہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کیا، جسے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکن ووٹرز کی حمایت مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کا خطاب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور امریکی عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔

اپنی تقریر میں ٹرمپ نے معیشت کو مرکزی موضوع بنایا، تاہم انہوں نے ایک ایسا مؤقف اختیار کیا جسے بعض ماہرین خطرناک قرار دے رہے ہیں۔ نومبر میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی تقریباً ایک تہائی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جبکہ ڈیموکریٹس دونوں ایوانوں میں ریپبلکن اکثریت ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق افراطِ زر، ہاؤسنگ قرضوں کی شرح سود اور پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، جبکہ اسٹاک مارکیٹ، تیل کی پیداوار اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے تعمیرات اور فیکٹری ملازمتوں میں بہتری کا بھی دعویٰ کیا۔

تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مہنگائی کی رفتار میں کمی رک گئی تھی اور بعض مواقع پر اضافہ بھی دیکھا گیا، جبکہ فیکٹری ملازمتوں میں کمی ہوئی۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق 56 فیصد امریکی ٹرمپ کی معاشی کارکردگی سے ناخوش ہیں جبکہ صرف 36 فیصد اسے سراہتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریپبلکنز کو کانگریس میں اکثریت برقرار رکھنے کے لیے اس حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا۔

Comments

Comments are closed.