BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

محمد بن سلمان کے متوقع دورے سے قبل سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

  • وفد کے آنے کا مقصد ترجیحی ایجنڈے کو حتمی شکل دینا ہے
شائع اپ ڈیٹ

سعودی حکومت نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے متوقع دورے سے قبل ترجیحی ایجنڈے کو حتمی شکل دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کی راہیں تلاش کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح وفد پاکستان بھیجا ہے۔

اس وقت سعودی عرب کے معاون وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم المبارک اسلام آباد میں موجود ہیں، جبکہ رائل کورٹ کے مشیر اور پاک۔سعودی ٹاسک فورس کے چیئرمین محمد التویجری کے دفتر سے ایک اور وفد بھی پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ یہ وفد مختلف شعبہ جاتی ورکنگ گروپس کے حتمی جائزہ اجلاس منعقد کر کے ایس پی-ای سی ایف فریم ورک کو حتمی شکل دے گا۔ 13 فروری 2026 کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں فنانس، کامرس اور توانائی کے شعبوں پر مشتمل سیشن منعقد ہوگا۔

ان اجلاسوں میں وزارت خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن، پاور ڈویژن اور کامرس ڈویژن کے سیکرٹریز بریفنگ دیں گے جبکہ سعودی وفد بھی اپنی پریزنٹیشن پیش کرے گا۔ فنانس سیشن میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے خزانہ اور سیکرٹری خزانہ شریک ہوں گے، جبکہ کامرس سیشن میں وزیر تجارت اور سیکرٹری کامرس شرکت کریں گے۔ توانائی کے اجلاس میں وزرائے پیٹرولیم و بجلی اور متعلقہ سیکرٹریز موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر بھی شریک ہوں گے۔

بدھ کو وزیر تجارت جام کمال خان نے ابراہیم المبارک سے ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی منڈیوں میں مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے، مسابقت بڑھانے اور ویلیو چین کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وسطی ایشیا، افریقہ اور آسیان ممالک کو مشترکہ طور پر ہدف بنانے پر بھی بات ہوئی۔

چاول کے شعبے میں سعودی عرب نے کارپوریٹ فارمنگ میں دلچسپی ظاہر کی۔ زرعی شعبے میں چارہ، گوشت اور دیگر اجناس کے حوالے سے بھی تعاون پر غور کیا گیا۔ سعودی مالیاتی اداروں کی جانب سے برآمدات سے منسلک زرعی و انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کو بھی اہم شعبہ قرار دیا گیا، خاص طور پر نرسز، ٹیکنیشنز اور ہاسپیٹیلٹی اسٹاف کی تربیت اور بیرون ملک روزگار کے مواقع سے منسلک پروگرامز پر اتفاق ہوا۔ ادویات، اسپورٹس گڈز، جوتے سازی اور لائٹ مینوفیکچرنگ میں مشترکہ منصوبوں کی گنجائش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ شعبہ جاتی ورکشاپس اور بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون کو عملی شکل دی جائے گی تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو اور پاک۔سعودی اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.