پاکستان نے مالیاتی نظام کو جدید بنانے اور عالمی سرمایہ کاروں کی رسائی بڑھانے کے لیے خودمختار قرضوں اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹوکنائز کرنے پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات شروع کر دیے ہیں
وزارت نے اپنی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک میں کہا ہے کہ مہنگائی میں متوقع اضافے اور مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود معاشی سرگرمیوں کے مستحکم رہنے کی توقع ہے۔