BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

بنگلہ دیش کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی سی بی

  • اگر پاکستان اور بھارت کے لیے ہائبرڈ ماڈل اپنایا جا سکتا ہے تو بنگلہ دیش کو بھی یہی رعایت ملنی چاہیے، محسن نقوی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کرنے والے ملک بنگلہ دیش کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے جب کہ انہیں اس میگا ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی جو وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں نے واضح کیا کہ اس صورتحال پر پی سی بی کا موقف حکومتِ پاکستان کی ہدایات کے تابع ہوگا۔ انہوں نے کہا بنگلہ دیش کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، میں نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی یہی کہا کہ آپ دہرا معیار نہیں رکھ سکتے جہاں ایک ملک کے لیے فیصلے کچھ اور ہوں اور دوسرے کے لیے بالکل مختلف۔ بنگلہ دیش ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور ان کے ساتھ یہ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

ورلڈ کپ کے ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ حتمی فیصلہ حکومتِ پاکستان کرے گی۔ انہوں نے بتایا ہم وزیر اعظم کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں، جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کے لیے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کی تجویز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش بھی پاکستان کی طرح آئی سی سی کا مکمل رکن ہے۔ اگر پاکستان اور بھارت کے لیے ہائبرڈ ماڈل اپنایا جا سکتا ہے تو بنگلہ دیش کو بھی یہی رعایت ملنی چاہیے۔

انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ کوئی ایک ملک دوسرے پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، اگر ایسی کوشش کی گئی تو پاکستان اپنا سخت موقف رکھتا ہے۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ہی پی سی بی اپنے اگلے لائحہ عمل (پلان اے، بی یا سی) پر بات کرے گا۔

Comments

Comments are closed.