BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

ڈنمارک گرین لینڈ سے روسی خطرہ ختم کرنے میں ناکام رہا، ہم کرکے رہینگے، ٹرمپ کا اعلان

  • اب وقت آگیا ہے کہ اس مسئلے کا فیصلہ کن حل نکالا جائے اور یہ کام ہو کر رہے گا، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈنمارک گزشتہ دو دہائیوں سے گرین لینڈ کے گرد بڑھتے ہوئے روسی خطرے کو کم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مسئلے کا فیصلہ کن حل نکالا جائے اور یہ کام ہو کر رہے گا۔ ٹرمپ نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہی، جسے وہ خود ہی چلاتے ہیں۔ ان کے مطابق نیٹو گزشتہ بیس سال سے کوپن ہیگن کو تنبیہ کرتا آ رہا ہے کہ گرین لینڈ کے آس پاس روسی اثر و رسوخ کا خاتمہ ضروری ہے مگر ڈنمارک اس حوالے سے کوئی مؤثر اقدام اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

ٹرمپ کے بیان پر وائٹ ہاؤس اور ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر کوئی ردعمل دینے سے گریز کیا۔ تاہم ماضی میں ڈنمارک اور گرین لینڈ کی سیاسی قیادت بارہا واضح کر چکی ہے کہ یہ جزیرہ نہ صرف فروخت کے لیے دستیاب نہیں بلکہ اسے امریکہ کا حصہ بننے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ گرین لینڈ ڈنمارک کی خود مختار سرزمین ہے اور دونوں حکومتیں اسے اپنی ملکی وحدت کا اہم عنصر قرار دیتی ہیں۔

ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک تقریر میں دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ کو گرین لینڈ خریدنے کی اجازت نہ ملی تو یورپی اتحادی ممالک پر بتدریج بڑھتے ہوئے ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ روس اور چین کا بڑھتا ہوا اثر گرین لینڈ کو واشنگٹن کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم بنا دیتا ہے۔ اس کے برعکس ڈنمارک اور یورپی حکام کا مؤقف ہے کہ گرین لینڈ پہلے ہی نیٹو کے اجتماعی دفاعی نظام کا حصہ ہے اور کسی ممکنہ خارجی خطرے کی صورت میں اتحاد کی مشترکہ ذمہ داری موجود ہے۔ اس نئی بیان بازی نے امریکہ اور یورپی اتحادیوں کے درمیان ایک اور سفارتی تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.