BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کا 2023 کے بعد پہلا دورۂ یوکرین

  • دورے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، وزیر اعظم یولیا سوویرائیدنکو، مرکزی بینک کے سربراہ اندرے پشنی اور متعدد نجی شعبوں کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا جمعرات کی صبح خفیہ سفری انتظامات کے تحت یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئیں جہاں وہ اعلیٰ سطح سیاسی و معاشی مذاکرات میں شرکت کریں گی۔ معاملے سے واقف دو ذرائع کے مطابق کرسٹالینا جورجیوا کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کو چار برس مکمل ہورہے ہیں۔

ان کے دورے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، وزیر اعظم یولیا سوویرائیدنکو، مرکزی بینک کے سربراہ اندرے پشنی اور متعدد نجی شعبوں کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورے کی تفصیلات سخت رازداری میں رکھی گئیں۔

کرسٹالینا جورجیوا نے آخری بار فروری 2023 میں یوکرین کا دورہ کیا تھا۔ ان کے خاندانی رشتوں کا یوکرین سے براہ راست تعلق ہے، ان کا بھائی ایک یوکرینی خاتون سے شادی شدہ ہے اور روسی حملے کے وقت خارکیف میں موجود تھا۔

یوکرین اور آئی ایم ایف نے نومبر میں چار برسوں پر مشتمل 8.2 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر ابتدائی معاہدہ کیا تھا جو بجٹ پاس کرنے اور بین الاقوامی ڈونرز کی مالی یقین دہانی سمیت متعدد شرائط سے مشروط ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین نے اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت دکھائی ہے اور توقع ہے کہ چند ہفتوں میں بورڈ اس پیکج پر غور کرے گا۔

ادارہ کے مطابق قرض کی منظوری فیصلہ کن ثابت ہو گی کیونکہ اس کے بعد اضافی بیرونی سرمایہ کاری بھی کھل جائے گی۔ آئی ایم ایف اندازہ لگاتا ہے کہ جاری جنگ کے پیش نظر 2029 تک یوکرین کو تقریباً 136.5 ارب ڈالر کی مالی ضرورت ہو گی۔

Comments

Comments are closed.