BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ٹیکسٹائل کمپنی زُوما ریسورسزکی کاروبار میں بڑی تبدیلی کی منظوری، اے آئی اور ای ویز میں سرمایہ کاری کا آغاز

  • کمپنی کو مالی سال 2025 کے دوران بعد از ٹیکس 2.44 ملین روپے کا نقصان ہوا
شائع اپ ڈیٹ

زُوما ریسورسز لمیٹڈ جو پہلے بلال فائبرز لمیٹڈ کے نام سے جانی جاتی تھی نے باقاعدہ طور پر اپنے بنیادی کاروبار میں بڑی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔کمپنی نے اپنے روایتی آپریشنز سے ہٹ کر ٹیکنالوجی، اے آئی سے فعال خدمات، الیکٹرک گاڑیاں (ای ویز)، ہیلتھ کیئر اور ای کامرس سمیت تیز رفتار ترقی والے شعبوں میں سرمایہ کاری کی طرف قدم بڑھایا ہے۔

یہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے 5 دسمبر 2025 کو منعقدہ اجلاس میں کیا اور اس کی اطلاع پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجی گئی۔

نوٹس کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بنیادی کاروبار کے طور پر سرمایہ کاری، شراکت داری اور ٹیکنالوجی، اے آئی سے فعال خدمات، الیکٹرک گاڑیاں، ہیلتھ کیئر، ای-کامرس اور دیگر شعبوں میں متنوع کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون میں شامل ہونے کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ بورڈ نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت بینک واجبات کی ادائیگی کے لیے زمین، عمارت، پلانٹ اور مشینری (بشمول دیگر فکسڈ اثاثے) کی فروخت کی بھی منظوری دی۔

بورڈ نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے فنانشل اسٹیٹمنٹ کی بھی منظوری دی۔ کمپنی کو مالی سال 2025 میں بعد از ٹیکس 2.44 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

1987 میں قائم ہونے والی بلال فائبرز لمیٹڈ پاکستان میں یارن تیار اور فروخت کرتی ہے۔

کمپنی اپنے مصنوعات یورپ، دورِ مشرق اور مشرقِ وسطیٰ میں بھی برآمد کرتی ہے۔

Comments

Comments are closed.