پاکستان اس وقت بیک وقت ایسے دو اہداف حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جن میں توازن قائم کرنا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے: ایک جانب امریکا کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید وسعت دینا اور دوسری جانب ایسے شعبوں میں چینی درمیانی درجے کے خام مال پر انحصار بڑھانا جن پر امریکا نے نگرانی اور کارروائی مزید سخت کردی ہے۔
کونسل نے واضح کیا کہ صنعتی بجلی کے ٹیرف میں فی الحال قابلِ ذکر کراس سبسڈی شامل ہے، جس کی وجہ سے برآمد پر مرکوز مینوفیکچررز کی پیداواری لاگت میں غیر ضروری اضافہ ہو رہا ہے
برآمدی مسابقت میں مسلسل کمی، بڑھتی ہوئی لاگت، ٹیکسوں کے نظام میں بگاڑ اور توانائی کی قیمتوں میں عدم توازن نے برآمد کنندگان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا