کریسنٹ فائبرز لمیٹڈ کا نوری آباد اسپننگ یونٹ عارضی طور پر بند
- اقدام مارکیٹ کے غیر موزوں حالات کے باعث کیا گیا
کریسنٹ فائبرز لمیٹڈ (سی ایف ایل) نے سندھ کے نوری آباد میں اپنے اسپننگ یونٹ کی عارضی بنیاد پر بندش کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ مارکیٹ کے غیر موزوں حالات بتائے گئے ہیں۔
کمپنی نے یہ اطلاع بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری نوٹس میں دی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے دو اسپننگ یونٹ ہیں جو نوری آباد، سندھ اور بھکی پنجاب میں واقع ہیں، غیر موزوں مارکیٹ حالات کے باعث انتظامیہ نے نوری آباد یونٹ کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ بھکی یونٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
کمپنی نے واضح کیا کہ بھکی یونٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، اور عام آپریشنز بحال کرنے اور منافع کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے مختلف حکمت عملی کے متبادل زیرِ غور ہیں۔
کریسنٹ فائبرز لمیٹڈ کو پاکستان میں 1977 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور یہ کمپنی دھاگے (یارن) کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔

























Comments
Comments are closed.