BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، جو پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنی ہے، نے سندھ کے ضلع خیرپور میں بٹریزم ایسٹ- ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس میں کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل، جو بٹریزم ایکسپلوریشن لائسنس کی آپریٹر ہے اور 95 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) 5 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی حامل ہے، یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے کہ ضلع خیرپور، سندھ میں واقع بترسم ایسٹ-ون کنویں سے گیس/کنڈینسیٹ دریافت ہوئی ہے۔“

او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا اور سمبر فارمیشن میں 3,800 میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، جو کمپنی نے اپنی اندرونی مہارت اور اپنے شراکت دار کے تعاون سے مکمل کی۔

مزید کہا گیا کہ وائر لائن لاگ کی تشریح کی بنیاد پر، لوئر گورو فارمیشن (میسیو اور بیسل سینڈز) میں دو ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹیز) کیے گئے۔ پہلا ٹیسٹ میسیو سینڈ میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ بیسل سینڈ میں کیا گیا۔

دونوں ٹیسٹوں میں کنویں سے خاطر خواہ مقدار میں ہائیڈروکاربن حاصل ہوا جس کی مشترکہ پیداوار کی صلاحیت 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور روزانہ 690 بیرل کنڈینسیٹ ہے، جو 32/64 چوکے پر ریکارڈ کی گئی۔

کمپنی کے مطابق، یہ دریافت لوئر گورو فارمیشن (میسیو اور بیسل سینڈز) سے ایک اور بڑی کامیابی ہے، جو توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور او جی ڈی سی ایل کے ساتھ ساتھ ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں بھی اضافہ کرے گی۔

گزشتہ ماہ او جی ڈی سی ایل نے اعلان کیا تھا کہ سوغری نارتھ کنواں-ون کو کامیابی کے ساتھ پروڈکشن میں شامل کر لیا گیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کو 23 اکتوبر 1997 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت شامل کیا گیا۔ یہ کمپنی تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش اور ترقی، تیل و گیس کی پیداوار اور فروخت سمیت ان تمام سرگرمیوں کے لیے قائم کی گئی جو اس سے قبل 1961 میں بنائی گئی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے انجام دی جاتی تھیں۔

Comments

Comments are closed.