دنیا
حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کی دھمکی پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
- ریاض برادر یمنی عوام اور ان کی جائز حکومت کی حمایت جاری رکھے گا، بیان
سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے خلاف بحری ناکہ بندی کے اعلان کی شدید مذمت کی۔ حوثیوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندگان میں شامل سعودی عرب کی آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے کی صلاحیت کو نشانہ بنائیں گے۔
خلیجی مملکت کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب حوثی ملیشیا کے نام نہاد فوجی ترجمان کی جانب سے مملکت پر بحری ناکہ بندی مسلط کرنے سے متعلق بیانات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ریاض برادر یمنی عوام اور ان کی جائز حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔























Comments