BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا، میسی کا خواب ادھورا رہ گیا

  • امریکا کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں 80 ہزار 663 تماشائی موجود تھے
شائع اپ ڈیٹ

اسپین نے سنسنی خیز فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 0-1 سے شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا، جبکہ لیونل میسی کا اپنے ممکنہ آخری ورلڈ کپ میں دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔

امریکا کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں 80 ہزار 663 تماشائی موجود تھے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل تھے۔ مقررہ 90 منٹ اور اضافی وقت کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم 106ویں منٹ میں اسپین کے فارورڈ فیران ٹوریس نے نیکو ولیمز کے ہیڈر پر زوردار شاٹ لگا کر واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کیا، جس نے اسپین کو 2010 کے بعد تاریخ کا دوسرا ورلڈ کپ جتوا دیا۔

میچ کے بیشتر حصے میں اسپین کا مکمل کنٹرول رہا، جبکہ ارجنٹینا 120 منٹ میں ایک بھی شاٹ ہدف پر نہ لگا سکا۔ ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے مسلسل سخت اور جارحانہ کھیل پیش کیا، جس کے باعث کئی مواقع پر کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں ارجنٹینا کے مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز نے اسپین کے دفاعی کھلاڑی پاؤ کیوبارسی پر خطرناک ٹیکل کیا، جس پر ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا، یوں ارجنٹینا اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور ہوگیا۔

نیکو ولیمز نے اضافی وقت میں ایک گول بھی کیا، تاہم ریفری نے معمولی فاؤل قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ اس کے چند لمحوں بعد پیڈرو پورو کے شاندار کراس پر ولیمز نے گیند ٹوریس کے سامنے پہنچائی، جنہوں نے طاقتور شاٹ کے ذریعے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔

میچ کے بعد فیران ٹوریس نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ان کی یا ٹیم کی نہیں بلکہ اسپین کے تقریباً 4 کروڑ 70 لاکھ عوام کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیونل میسی جیسی عظیم شخصیت کے خلاف فائنل کھیلنا دباؤ سے بھرپور تھا، لیکن ٹیم کو اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد تھا۔

آخری سیٹی کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں اور دھکم پیل کا تبادلہ بھی ہوا۔ ارجنٹینا کے لیانڈرو پاریدیس نے اسپین کے ایرک گارسیا کا گلا پکڑ لیا، جس کے بعد میدان میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور اسپین کے متبادل کھلاڑی گاوی بھی زمین پر گر گئے۔

دوسری جانب لیونل میسی رنر اپ میڈل وصول کرتے وقت آبدیدہ دکھائی دیے۔ بعد ازاں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کے کپتان روڈری کو ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی، جبکہ اسپین کے کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے نے اس کامیابی کو ملک کے لیے تاریخی اور اپنی ٹیم کو اسپین کا فخر قرار دیا۔

Comments

200 حروف