BR100 Decreased By (-0.89%)
BR30 Decreased By (-1.03%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.25 Decreased By ▼ -0.49 (-0.86%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.19 (-0.7%)
BOP 33.05 Decreased By ▼ -0.63 (-1.87%)
CNERGY 10.15 Increased By ▲ 0.34 (3.47%)
DFML 17.90 Decreased By ▼ -0.62 (-3.35%)
DGKC 204.20 Decreased By ▼ -3.67 (-1.77%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -1.70 (-1.72%)
FCCL 52.80 Decreased By ▼ -0.72 (-1.35%)
FFL 16.33 Decreased By ▼ -0.35 (-2.1%)
GGL 23.64 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
HBL 300.89 Decreased By ▼ -3.50 (-1.15%)
HUBC 216.48 Decreased By ▼ -1.63 (-0.75%)
HUMNL 10.49 Decreased By ▼ -0.17 (-1.59%)
KEL 7.14 Decreased By ▼ -0.21 (-2.86%)
LOTCHEM 28.50 Decreased By ▼ -0.61 (-2.1%)
MLCF 93.25 Decreased By ▼ -2.25 (-2.36%)
OGDC 316.60 Decreased By ▼ -1.34 (-0.42%)
PAEL 40.95 Decreased By ▼ -0.88 (-2.1%)
PIBTL 16.25 Decreased By ▼ -0.25 (-1.52%)
PIOC 283.36 Increased By ▲ 3.35 (1.2%)
PPL 219.30 Decreased By ▼ -0.44 (-0.2%)
PRL 47.20 Increased By ▲ 2.61 (5.85%)
SNGP 105.40 Decreased By ▼ -2.09 (-1.94%)
SSGC 28.14 Decreased By ▼ -0.79 (-2.73%)
TELE 8.60 Decreased By ▼ -0.16 (-1.83%)
TPLP 12.21 Increased By ▲ 0.11 (0.91%)
TRG 58.90 Decreased By ▼ -1.13 (-1.88%)
UNITY 9.95 Decreased By ▼ -0.16 (-1.58%)
WTL 1.21 Decreased By ▼ -0.02 (-1.63%)
پاکستان

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج پاکستان پہنچیں گی

  • انیتا آنند کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے دوطرفہ ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پیر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ملک کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ انیتا آنند نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ وسیع البنیاد دوطرفہ مذاکرات کریں گی، جس میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ ان اعلیٰ سطح مذاکرات کا بنیادی محور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ دونوں وزراء باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی حالات و واقعات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے علاوہ کینیڈا کی وزیر خارجہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ دفتر خارجہ نے بیان دیا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد قریبی عوامی روابط پر ہے، اور کینیڈا میں مقیم متحرک پاکستانی تارکین وطن ان تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ سفارتی دورہ متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے لیے اوٹاوا اور اسلام آباد دونوں کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے قبل 27 اپریل کو اسحاق ڈار اور انیتا آنند کے درمیان مشرق وسطیٰ کی علاقائی کشیدگی اور امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔ اس بات چیت کے دوران اسحاق ڈار نے مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا تھا اور خطے میں پرامن مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔

مزید برآں دونوں وزراء نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا تھا۔ انہوں نے تعاون کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، زراعت اور دیگر اہم شعبوں پر غور کیا تھا۔ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ انیتا آنند نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح رابطوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے مضبوط اور پائیدار تعلقات کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا، تاکہ دونوں ممالک کی اقتصادی اور سیاسی ترقی کے لیے اہم اور متنوع شعبوں میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہو سکے۔**

Comments

200 حروف