BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

شرح سود میں اضافے کے خدشات؛ سونے کی قیمتوں میں کمی

  • اسپاٹ گولڈ 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,000.55 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
شائع اپ ڈیٹ

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کے اشاروں کے بعد پیر کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسپاٹ گولڈ 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,000.55 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ جمعہ کو سونے کی قیمت دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.3 فیصد گر کر 4,005.9 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 3 فیصد اضافے کے ساتھ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جس سے عالمی سطح پر مہنگائی کے دباؤ میں اضافے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف مسلسل نویں رات بھی حملے کیے، جبکہ اردن میں کم از کم دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ خطے میں امریکی اتحادی ممالک نے بھی اتوار کو ایران کی جانب سے مزید حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔

کلیولینڈ فیڈ کی صدر بیتھ ہیماک نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں مزید اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے باعث فیڈرل ریزرو کے آئندہ اجلاس میں سخت پالیسی پر بحث متوقع ہے۔

زیادہ شرح سود سونے جیسے غیر منافع بخش اثاثوں کی کشش کم کر دیتی ہے کیونکہ سرمایہ کار زیادہ منافع دینے والے مالیاتی آلات کو ترجیح دیتے ہیں۔

ادھر امریکی کموڈٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن کے مطابق 14 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں نے سونے میں اپنی نیٹ لانگ پوزیشنز میں 4,294 معاہدوں کا اضافہ کیا۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 56.42 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.1 فیصد بڑھ کر 1,592.97 ڈالر، جبکہ پیلاڈیم 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1,251.74 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف