BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
دنیا

سیکیورٹی خدشات برقرار، آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت میں مزید کمی

  • کپلر کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو صرف تین جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد چار تھی
شائع اپ ڈیٹ

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد منگل کو مزید کم ہوگئی، شپنگ ڈیٹا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری حملوں کے باعث سیکیورٹی خدشات برقرار ہیں۔

کپلر کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو صرف تین جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد چار تھی۔

ڈیٹا کے مطابق جنرل کارگو جہاز کائزر سامان لے کر آبنائے ہرمز سے باہر نکلا، جبکہ ڈرائی بلک کیریئر خالی حالت میں آبنائے ہرمز میں داخل ہوا، جس کا مطلب ہے کہ وہ خلیجی خطے سے سامان لادے گا۔

کپلر نے بتایا کہ ہسن اوشن بھی منگل کو آبنائے ہرمز میں داخل ہوا، جو ریفائنڈ پام اولین لے جا رہا تھا۔

منگل کے روز آبنائے ہرمز سے کسی بھی انتہائی بڑے خام تیل بردار جہاز یا مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بردار ٹینکر کی آمدورفت ریکارڈ نہیں کی گئی۔

ادھر امریکی فوج نے منگل کی رات اعلان کیا کہ اس نے ایران پر تازہ حملے کیے ہیں، جو امریکا کی جانب سے ایران پر مسلسل گیارھویں رات کے حملے تھے۔

دوسری جانب بحیرہ احمر میں سعودی خام تیل ایشیا لے جانے والے دو آئل ٹینکر منگل کو باب المندب کی جانب جاتے ہوئے اپنا راستہ تبدیل کرکے واپس مڑ گئے۔ اس کی وجہ یمن کے ایران نواز حوثیوں کی دھمکیاں تھیں، جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ باب المندب کے راستے سعودی عرب سے تیل کی ترسیل کو روکیں گے۔

یہ صورت حال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع مزید پھیل رہا ہے اور اس سے دنیا کی توانائی کی ترسیل کے دو اہم ترین بحری راستوں، آبنائے ہرمز اور باب المندب، میں جہاز رانی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

حوثیوں نے شپنگ کمپنیوں کو بھی ای میل کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی بندرگاہوں پر سامان نہ لادیں اور نہ ہی اتاریں، بصورت دیگر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Comments

200 حروف