BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف

  • بینک پاکستان کے ساتھ کلیدی شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ صدر ماساتو کانڈا
شائع اپ ڈیٹ

فنانس ڈویژن میں میں بدھ کے روز ایک اہم ملاقات میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے ملک کے لیے نئے مالیاتی اقدامات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر ماساتو کانڈا نے شرکت کی، جس میں دونوں فریقین نے مستقبل میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

ماساتو کانڈا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بینک پاکستان کے ساتھ کلیدی شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا، جن میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے، آبادیاتی چیلنجز، انفراسٹرکچر کی ترقی اور وسائل کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی مارکیٹ میں تنوع کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک ملک کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا اور دیگر جدید مالیاتی آلات میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔

وزیر خزانہ نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حالیہ سیلاب کے بعد ماحولیاتی استحکام اور ہنگامی تیاری کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر خزانہ نے نے پاکستان کو ترجیح دینے اور عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے ملک کے طور پر یہاں کا دورہ کرنے کا انتخاب کرنے پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر کا بھی شکریہ ادا کیا،انہوں نے یاد دلایا کہ وہ اس سے قبل اپریل میں واشنگٹن میں صدر سے ملاقات کر چکے ہیں۔ وزیر خزانہ نے ایما فین کی قیادت میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ٹیم کے تعاون اور ملک میں اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ترجیحات کے فروغ میں مدد کو بھی سراہا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی حالیہ اقتصادی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک نے میکرو اکنامک فریم ورک مستحکم کیا، مہنگائی میں کمی آئی، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی، اور بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسیز نے پاکستان کی درجہ بندی بہتر کی، جس سے قرض کی لاگت کم ہوئی۔ انہوں نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی خواتین کی مالی شمولیت، ماحولیاتی توانائی کی منتقلی، زراعتی انشورنس، ٹرانسپورٹ اور رابطہ انفراسٹرکچر میں مدد کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے توانائی کی منتقلی، ماحولیاتی استحکام، ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس، انسانی وسائل کی ترقی، اور وسائل کی فراہمی میں گہرے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے گرین بانڈز، بلینڈڈ فنانس، اور ڈیٹ فار نیچر سوئپس جیسے جدید مالیاتی آلات میں تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس اصلاحات، ٹیرف کی تنظیم نو، سرکاری اداروں کی اصلاح، اور ضابطہ کار کی جدید کاری میں پاکستان کے عزم کو دہرایا اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔

ملاقات میں وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت اقتصادی امور کے سینئر حکام اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی سینئر ٹیم کے ارکان شامل تھے، جن میں ایما فین، لیا گوتیرز اور نور احمد شامل تھے۔

یہ ملاقات پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان مستقبل میں مضبوط شراکت داری اور ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.