BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

صومالیہ جہاز آپریشن کے دوران 3 پاکستانیوں سمیت 5 ارکان جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ

  • جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کے نام سے ہوئی
شائع اپ ڈیٹ

دفتر خارجہ کے مطابق ہائی جیک کیے گئے بحری جہاز ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے آپریشن کے دوران عملے کے 5 ارکان جاں بحق ہوئے، جن میں 3 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کی شناخت رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کے نام سے کی۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت اور پاکستانی عوام جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور مرحومین کو سکون عطا کرے۔

وزارت خارجہ کے مطابق واقعے میں عملے کے 4 ارکان زخمی بھی ہوئے، جن میں 3 پاکستانی شہری شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایم ٹی آنر 25 کے بچ جانے والے عملے کو بحفاظت بندر بیلا کے ساحل پر پہنچا دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے بندر بیلا روانہ ہوگئی ہے۔ حکومت اپنے مشن اور متعلقہ حکام کے ذریعے صومالی حکام اور دیگر متعلقہ فریقوں سے قریبی رابطے میں ہے۔

منگل کو پنٹ لینڈ کے سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا تھا کہ صومالیہ کی پنٹ لینڈ سکیورٹی فورسز نے ایم ٹی آنر 25 کو بازیاب کرا لیا۔ پالاؤ کے پرچم بردار پٹرولیم مصنوعات کے اس ٹینکر کو صومالی قزاقوں نے اپریل میں قبضے میں لے لیا تھا۔ جہاز پر موجود عملے کے 17 ارکان میں کم از کم 10 پاکستانی شامل تھے۔

Comments

200 حروف