BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 30.93 Decreased By ▼ -0.35 (-1.12%)
CNERGY 11.53 Decreased By ▼ -0.27 (-2.29%)
DFML 17.53 Decreased By ▼ -0.13 (-0.74%)
DGKC 201.24 Decreased By ▼ -1.66 (-0.82%)
FABL 92.97 Decreased By ▼ -0.63 (-0.67%)
FCCL 59.73 Decreased By ▼ -0.80 (-1.32%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.26 (-1.75%)
GGL 21.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 304.12 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
HUBC 212.01 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
KEL 5.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.21 Decreased By ▼ -0.37 (-1.45%)
MLCF 107.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.45%)
OGDC 310.02 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
PAEL 33.92 Decreased By ▼ -0.34 (-0.99%)
PIBTL 13.00 Decreased By ▼ -0.21 (-1.59%)
PIOC 282.96 Decreased By ▼ -0.89 (-0.31%)
PPL 222.19 Decreased By ▼ -0.81 (-0.36%)
PRL 79.98 Decreased By ▼ -1.89 (-2.31%)
SNGP 90.29 Decreased By ▼ -1.83 (-1.99%)
SSGC 25.52 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 13.81 Increased By ▲ 0.16 (1.17%)
TRG 54.26 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.19%)
WTL 1.18 Decreased By ▼ -0.04 (-3.28%)

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے جمعہ کو اجتماعی دفاع، باہمی یکجہتی اور فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تینوں ممالک نے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔

تینوں ممالک نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اجتماعی دفاع سے متعلق شقوں کے مطابق سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے اس کی حمایت میں مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا بھی عزم کیا۔

اس عزم کا اعادہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ایک طویل اجلاس میں کیا گیا جو اسلام آباد میں تین گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس میں تینوں برادر ممالک کے وزرائے دفاع و خارجہ، اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

پاکستان کی نمائندگی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری و انٹیلی جنس حکام نے کی۔ اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ دفاعی، خارجہ امور، عسکری اور انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے معزز شرکا کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اجلاس تینوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی، اخوت اور یکجہتی کے مضبوط رشتوں کا اہم مظہر ہے۔

اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

تینوں ممالک نے معاہدے کے بنیادی اصولوں جن میں اجتماعی دفاع، باہمی یکجہتی اور ہر ملک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام شامل ہیں، سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

شرکا نے اپنے گزشتہ اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور سعودی عرب میں اتحاد کے سیکریٹریٹ کے قیام اور اسے فعال بنانے کے حوالے سے پیشرفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سکیورٹی کی صورتِحال پر بات کرتے ہوئے تینوں ممالک نے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی ملیشیا کے مسلسل اور گھناؤنے حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اجتماعی دفاع سے متعلق شقوں کے مطابق مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اس کی حمایت میں کوششیں جاری رکھنے اور انہیں مزید تیز کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس مذمت سے سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش خطرات کے حوالے سے تینوں ممالک کے مشترکہ مؤقف اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی (ایس پی ڈی سی) نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون اور رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ تینوں فریقوں نے علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کی حوصلہ افزائی پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دفاعی تعاون بھی اجلاس کے اہم موضوعات میں شامل رہا۔ تینوں ممالک نے دفاعی صنعت، مشترکہ تکنیکی ترقی، فوجی تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ تعاون کے ان شعبوں سے تینوں ممالک کی مسلح افواج کی مشترکہ صلاحیتوں اور باہمی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا، مشترکہ سکیورٹی خدشات سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی کردار ادا ہوگا۔

اجلاس میں اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی ادارہ جاتی اور عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اختتامی کلمات میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اجلاس نہ صرف تینوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور یکجہتی کے رشتوں کی علامت ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا بھی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر اس کے مضبوط ہوتے ہوئے کردار کا مظہر ہے جبکہ اس موقع پر اسلام آباد نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف