کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا، 2300 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 3653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دو روز سے جاری اضافے کا سلسلہ رک گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو سونا 23 ڈالر کی کمی سے 3653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 87 ہزار836 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 11500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کی کمی سے 4851 روپے ہوگئی۔


























Comments