BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.41%)
KSE100 Decreased By (-0.18%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 60.00 Decreased By ▼ -0.44 (-0.73%)
BIPL 24.66 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.11 Decreased By ▼ -0.17 (-0.54%)
CNERGY 11.70 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 18.09 Increased By ▲ 0.43 (2.43%)
DGKC 201.10 Decreased By ▼ -1.80 (-0.89%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.40 (-0.43%)
FCCL 59.57 Decreased By ▼ -0.96 (-1.59%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.13 (-0.88%)
GGL 20.74 Decreased By ▼ -0.30 (-1.43%)
HBL 304.55 Increased By ▲ 0.53 (0.17%)
HUBC 212.50 Increased By ▲ 0.52 (0.25%)
HUMNL 8.19 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.04 (-0.67%)
LOTCHEM 25.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.74%)
MLCF 106.18 Decreased By ▼ -1.61 (-1.49%)
OGDC 310.45 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
PAEL 34.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 12.98 Decreased By ▼ -0.23 (-1.74%)
PIOC 279.00 Decreased By ▼ -4.85 (-1.71%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -0.50 (-0.22%)
PRL 81.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.24%)
SNGP 93.20 Increased By ▲ 1.08 (1.17%)
SSGC 25.93 Increased By ▲ 0.61 (2.41%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 13.48 Decreased By ▼ -0.17 (-1.25%)
TRG 54.03 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
UNITY 8.36 Decreased By ▼ -0.06 (-0.71%)
WTL 1.21 Decreased By ▼ -0.01 (-0.82%)
کاروبار اور معیشت

چین سے پاکستانی مصنوعات کے لیے زیرو ٹیرف رسائی کا مطالب

  • وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ مطالبہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ کے سامنے اٹھایا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار سے ملاقات کے بعد بتایا کہ پاکستان نے چین سے اپنی مصنوعات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر زیرو ٹیرف (صفر کسٹم ڈیوٹی) کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ چین کو پاکستان کی سالانہ برآمدات تقریباً 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 20 سے 25 ارب ڈالر تک پہنچائی جاسکیں۔

ایک بیان کے مطابق احسن اقبال نے 26 نومبر کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کے دوران یہ درخواست کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں چین کی جانب سے افریقی ممالک کو دی گئی کسٹم ڈیوٹی میں رعایتوں کو ایک ممکنہ نمونے کے طور پر پیش کیا۔

احسن اقبال نے چینی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر زیرو ٹیرف کی سہولت حاصل کرنے کے لیے متعلقہ چینی محکمے سے تعاون طلب کیا جس کا مقصد چین کو پاکستان کی سالانہ برآمدات کو تقریباً 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 20 سے 25 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔

احسن اقبال نے 3 نومبر کو زیرِ بحث آنے والی اس تجویز پر مزید پیشرفت کی جسے اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں بھی اٹھایا تھا۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین نے افریقی ممالک کو کسٹم ڈیوٹی میں جو رعایتیں فراہم کی ہیں انہیں پاکستانی برآمدات کی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک ممکنہ نمونے کے طور پر اپنایا جاسکتا ہے۔ چین کی منڈی میں سالانہ تقریباً 3 ٹریلین ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔

ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے مجوزہ پاکستان چین نالج کوریڈور (علمی راہداری) کے لیے بھی تعاون طلب کیا جس کے تحت دس سال کے عرصے میں تقریباً 10 ہزار پاکستانی اسکالرز کو ڈاکٹریٹ کی تعلیم اور خصوصی تحقیقی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس تجویز میں وظائف چین کی ممتاز جامعات کے ساتھ شراکت داری اور مشترکہ مالی معاونت کا منصوبہ شامل ہے۔ پروگرام میں مصنوعی ذہانت، انجینئرنگ، جدید مینوفیکچرنگ، جدید زراعت، بائیو ٹیکنالوجی اور معدنیات کے علوم جیسے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

سی پیک کے دوسرے مرحلے کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے صنعتی اور زرعی تعاون، کاروباری شراکت داری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، معدنی وسائل اور ماحول دوست ترقی کو اہم ترجیحات قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت تقریباً 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 8 ہزار میگاواٹ سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ 888 کلومیٹر طویل شاہراہیں اور موٹرویز تعمیر کی گئیں۔ اس دوران براہِ راست اور بالواسطہ طور پر تقریباً 2 لاکھ 36 ہزار ملازمتیں بھی پیدا ہوئیں۔ انہوں نے سی پیک کے اگلے مرحلے کو پاکستان کے ترقیاتی پروگرام اڑان اور چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے سے منسلک کرتے ہوئے پالیسیوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

احسن اقبال نے چینی شہریوں اور منصوبوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مارکیٹ تک رسائی اور نالج کوریڈور سے متعلق تجاویز پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

Comments

200 حروف