BR100 Increased By (0.9%)
BR30 Increased By (1.05%)
KSE100 Increased By (0.68%)
KSE30 Increased By (0.74%)
BAFL 59.90 Increased By ▲ 0.12 (0.2%)
BIPL 24.58 Increased By ▲ 0.18 (0.74%)
BOP 31.58 Increased By ▲ 0.42 (1.35%)
CNERGY 11.75 Increased By ▲ 0.17 (1.47%)
DFML 16.90 Increased By ▲ 0.51 (3.11%)
DGKC 206.50 Increased By ▲ 2.99 (1.47%)
FABL 93.55 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 61.30 Increased By ▲ 1.09 (1.81%)
FFL 14.91 Increased By ▲ 0.29 (1.98%)
GGL 20.60 Increased By ▲ 0.59 (2.95%)
HBL 306.01 Increased By ▲ 2.94 (0.97%)
HUBC 212.97 Increased By ▲ 0.24 (0.11%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 25.78 Increased By ▲ 0.28 (1.1%)
MLCF 108.25 Increased By ▲ 1.49 (1.4%)
OGDC 311.74 Increased By ▲ 1.09 (0.35%)
PAEL 34.67 Increased By ▲ 0.49 (1.43%)
PIBTL 13.60 Increased By ▲ 0.08 (0.59%)
PIOC 283.52 Increased By ▲ 4.22 (1.51%)
PPL 224.52 Increased By ▲ 2.22 (1%)
PRL 80.61 Increased By ▲ 1.12 (1.41%)
SNGP 91.33 Increased By ▲ 0.33 (0.36%)
SSGC 23.72 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.02 (-0.26%)
TPLP 13.10 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
TRG 54.10 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.02 (-1.61%)
کاروبار اور معیشت

ملت ٹریکٹرز کا 29 نومبر کو لیتھیم آئن بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے کا اعلان

  • ایم ٹی ایل پانچ مختلف ماڈلز کے ساتھ پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدم رکھنے جارہی ہے
شائع اپ ڈیٹ

ملت گروپ کے ذیلی ادارے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ (ایم ٹی ایل) نے 29 نومبر کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں اور اسکوٹرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی انتظامیہ نے سرمایہ کاروں کو ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایم ٹی ایل پانچ مختلف ماڈلز کے ساتھ پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدم رکھنے جا رہی ہے، جو لیتھیم آئن بیٹریوں سے چلیں گے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے منگل کو ملت ٹریکٹرز کے کارپوریٹ بریفنگ سیشن میں شرکت کے بعد بتایا کہ ایم ٹی ایل کے ذیلی ادارے ملت انڈسٹریل کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلیں اور اسکوٹرز تیار کیے جائیں گے جن کی سالانہ پیداواری صلاحیت ڈھائی لاکھ یونٹس ہوگی۔

کمپنی کے مطابق ان الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے لیے ڈیلرز بھی مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ پیداوار کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان میں ٹریکٹر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ایم ٹی ایل جس کا مارکیٹ میں تقریباً 65 فیصد حصہ ہے، سستی الیکٹرک ٹرانسپورٹ کی بڑھتی طلب کے پیشِ نظر اپنے کاروبار کو ٹریکٹرز سے آگے وسعت دے رہی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب حکومت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں صارفین پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔

کمپنی نے اپنے بنیادی ٹریکٹر کاروبار کی صورتِ حال سے متعلق بھی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا۔

کمپنی کے مطابق مالی سال 2026 کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت مختص کیے گئے 19 ہزار 500 ٹریکٹرز میں سے تقریباً 15 ہزار فروخت ہوئے۔ زیادہ ہارس پاور (ایچ پی) کے 10 ہزار ٹریکٹرز میں سے تقریباً 95 فیصد فروخت ہوگئے جبکہ دوسری اسکیم کے تحت کم ہارس پاور والے ٹریکٹرز کے لیے مختص کوٹے میں سے صرف 50 فیصد صارفین نے اپنے ٹریکٹرز وصول کیے۔

کمپنی انتظامیہ کو توقع ہے کہ ٹریکٹرز کی مجموعی ملکی فروخت بتدریج بہتر ہوگی۔ اس وقت سالانہ فروخت کا حجم 28 ہزار سے 30 ہزار یونٹس ہے جو آئندہ دو برسوں کے دوران بڑھ کر 35 ہزار یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے۔ کسانوں کی معاشی صورتِحال مستحکم ہونے کے بعد یہ حجم بالآخر 50 ہزار یونٹس تک پہنچ سکتا ہے۔

ایم ٹی ایل نے مالی سال 2026 کے دوران تقریباً ایک ہزار 384 ٹریکٹرز برآمد کیے جن میں سے 350 افغانستان کو بھیجے گئے تھے۔ یہ برآمدات پاک افغان سرحد کی بندش سے قبل کی گئیں۔ سرحد بند ہونے کے بعد کمپنی نے اپنی برآمدی منڈیوں میں تنوع پیدا کرتے ہوئے میکسیکو اور افریقی ممالک کو بھی شامل کرلیا ہے۔

کمپنی انتظامیہ کا ہدف ہے کہ افغانستان کے علاوہ دیگر ممالک کو کی جانے والی موجودہ ایک ہزار یونٹس کی برآمدات دوگنی کرکے 2 ہزار یونٹس تک پہنچائی جائیں۔ اس سلسلے میں میکسیکو کی منڈی سے 600 سے 700 یونٹس کی برآمدات متوقع ہیں۔

ایم ٹی ایل کی انتظامیہ کے مطابق کمپنی کی فی ہارس پاور قیمت بھارت اور چین کی اسی نوعیت کی دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں کم ہے۔ تاہم ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق انتظامیہ کا خیال ہے کہ افریقی منڈی میں سخت مسابقت کے باعث وہاں اپنی جگہ بنانے میں ایم ٹی ایل کو کچھ وقت لگے گا۔

کمپنی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ٹریکٹرز، ڈیزل جنریٹرز، پرائم موورز، ڈیزل انجنز اور فورک لفٹ ٹرکس کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

ملت ٹریکٹرز، برطانیہ کی کمپنی ’اے جی سی او لمیٹڈ‘ کے ساتھ لائسنسنگ معاہدے کے تحت میسی فرگوسن (ایم ایف) ٹریکٹرز تیار کرتی ہے جبکہ چین کی کمپنی ’آنهُوئی فورک لفٹ ٹرکس‘ کے لائسنس کے تحت فورک لفٹ ٹرکس بھی بناتی ہے۔

Comments

200 حروف